اشعار برائے اصلاح

نورالحسن جوئیہ — جنوری 31، 2017 2:01 شام
تیز خرام ہوں لیکن دھیرے چلنا ہے
مجھ کو تیرا ہاتھ پکڑ کے چلنا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ کیا جانیں گے لطفِ گمراہی کو
جن لوگوں نے رستے رستے چلنا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
روندا ہے آج ان کو وقت نے پاؤں میں
جن کی ضد تھی وقت سے آگے چلنا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گھر میں بیٹھے ہانپتے رہتے ہیں ہر وقت
اپنا تو رکنا بھی جیسے چلنا ہے
الف عین — فروری 1، 2017 5:14 صبح
واہ، درست ہیں اشعار۔ دو ایک اشعار کا اضافہ کرو تو بہتر ہے۔
نورالحسن جوئیہ — فروری 1، 2017 5:48 صبح
واہ، درست ہیں اشعار۔ دو ایک اشعار کا اضافہ کرو تو بہتر ہے۔
شکریہ سر
La Alma — فروری 1، 2017 7:54 صبح
گھر میں بیٹھے ہانپتے رہتے ہیں ہر وقت
اپنا تو رکنا بھی جیسے چلنا ہے
کیا اچھا شعر ہے .
نورالحسن جوئیہ — فروری 1، 2017 7:58 صبح
آداب شکریہ
محمد عدنان اکبری نقیبی — فروری 1، 2017 8:19 صبح
وہ کیا جانیں گے لطفِ گمراہی کو
جن لوگوں نے رستے رستے چلنا ہے
بہت اعلی
نورالحسن جوئیہ — فروری 1، 2017 8:22 صبح
شکریہ
سید عاطف علی — فروری 1، 2017 8:28 صبح
جن لوگوں نے رستے رستے چلنا ہے
یہاں رستے رستے کی بجائے سیدھے رستے ہو تو کیسا رہے ؟ گمراہی کی مناسبت سے ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B4%D8%B9%D8%A7%D8%B1-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.94537/