اشعار برائے اصلاح"مفاہمت کا بہت ذکر تھا کتابوں میں"

سید اسد معروف — فروری 1، 2016 9:28 صبح
مفاہمت کا بہت ذکر تھا کتابوں میں
وفا کا درس مگر شاملِ نصاب نہ تھا
ہمارا ذِکر چھپا تھا تمہارے شعروں میں
ہمارا نام مگر جزوِ انتساب نہ تھا
برا کیا ترے کردار پر سوال کئے
بھلا ہوا کہ ترے پاس کچھ جواب نہ تھا
ظہیراحمدظہیر — فروری 2، 2016 9:50 شام
اسد بھائی ۔ خوبصورت اشعار ہیں ! واہ ! بہت داد اور ساتھ ہی امید کہ جلد ہی پوری غزل پڑھنے کو ملے گی۔ سلامت رہیں بھائی !
سید اسد معروف — فروری 3، 2016 4:13 صبح
اسد بھائی ۔ خوبصورت اشعار ہیں ! واہ ! بہت داد اور ساتھ ہی امید کہ جلد ہی پوری غزل پڑھنے کو ملے گی۔ سلامت رہیں بھائی !
بہت شکریہ ظہیر بھائی۔ آپ کی حوصلہ افزائی جاری رہی تو انشا ءاللہ جلدپوری غزل بھی ہو جائے گی۔
کاشف اسرار احمد — فروری 3، 2016 4:30 صبح
ماشا اللہ خوب اشعار ہیں۔
لاجواب تخلیق ہے بھائی۔(y)
الف عین — فروری 3، 2016 6:10 صبح
اچھے اشعار ہیں، اصلاح سے ورا۔۔
محمد تابش صدیقی — فروری 3، 2016 6:24 صبح
بہت خوب اسد بھائی
سید اسد معروف — فروری 3، 2016 7:36 صبح
ماشا اللہ خوب اشعار ہیں۔
لاجواب تخلیق ہے بھائی۔(y)

بہت نوازش کاشف بھائی۔
سید اسد معروف — فروری 3، 2016 7:37 صبح
اچھے اشعار ہیں، اصلاح سے ورا۔۔
شکریہ استادِ محترم۔
سید اسد معروف — فروری 3، 2016 7:38 صبح
حوصلہ افزائی کے لیے ممنون ہوں۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B4%D8%B9%D8%A7%D8%B1-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%85%D9%81%D8%A7%DB%81%D9%85%D8%AA-%DA%A9%D8%A7-%D8%A8%DB%81%D8%AA-%D8%B0%DA%A9%D8%B1-%D8%AA%DA%BE%D8%A7-%DA%A9%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA.87653/