Dr Ajab — ستمبر 19، 2018 12:29 شام
اپنی جگہ ہر شے باادب تھی
وہ رات جانم کیسی عجب تھی
ہر حس بدل ڈالی تو نےمیری
تیرے لبوں کی مستی غضب تھی
یاسر شاہ — ستمبر 20، 2018 12:30 شام
حضور ! ایک اصول ہے شاید کسی کام کا ہو - اس قبیل کے اشعار پہ داد اور اصلاح ہر شاعر اپنی اپنی بیگم سے لیا کرے -

الف عین — ستمبر 21، 2018 6:17 صبح
محفل میں خوش آمدید ڈاکٹر عجب اگرچہ نام عجیب ہے۔ یقیناً اس نام کا استعمال اپنی شاعری میں تو نہیں کرتے ہوں گے!
زبان و بیان کی تو غلطی نظر نہیں آتی سوائے یہ کہ مطلع دو لخت محسوس ہوتا ہے۔ مزید یہ کہ اس قسم کی بحریں جو دو حصوں میں تقسیم ہوتی ہیں ان میں ہر حصے میں بات مکمل ہو تو بہتر ہے۔ آپ کا 'ڈالی' ٹوٹ رہا ہے
Dr Ajab — ستمبر 22، 2018 9:05 صبح
الف عین! شکریہ
Dr Ajab — ستمبر 22، 2018 5:27 شام
الف عین صاحب!اگر اسطرح کر دیاجائے
ہر حس بدل دی،تونے میری جاں
الف عین — ستمبر 22، 2018 5:59 شام
الف عین صاحب!اگر اسطرح کر دیاجائے
ہر حس بدل دی،تونے میری جاں
درست ہے