اشعار کی اصلاح "فاعلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فِعْلن"

فرحان محمد خان — جولائی 25، 2017 1:59 شام
سوچتے ہی کبھی حیران ہو جائے گے ہم
اپنی سوچوں کا ہی دیوان ہو جائے گے ہم
آدمیت بھی ہے یہ سوچ رہے ہیں کب سے
لگتے ہے یارو کہ انسان ہو جائے گے ہم
حسن کافر کی زیارت جو یوں ہوتی ہی رہی
عین مکمن ہے کہ ارمان ہو جائے گے ہم
آپ کے کرم جو یوں مجھ پہ ہی ہوتے رہے تو
حضرتِ میر کا دیوان ہو جائے گے ہم
سر الف عین
فرحان محمد خان — جولائی 25، 2017 2:25 شام
دیگر اساتذہء کرام
محمد تابش صدیقی — جولائی 25، 2017 2:33 شام
اساتذہ رہنمائی فرمائیں گے۔
ردیف ہو جائیں گے ہم ہونی چاہیے
لگتے ہے یارو کی جگہ لگتا ہے یارو
جون درست قافیہ نہیں ہے
حضرتِ جون والے مصرع میں جو دو دفعہ استعمال ہوا ہے۔
آخری شعر کے پہلے مصرع میں کے کی جگہ کہ
فرحان محمد خان — جولائی 25، 2017 2:37 شام
اساتذہ رہنمائی فرمائیں گے۔
ردیف ہو جائیں گے ہم ہونی چاہیے
لگتے ہے یارو کی جگہ لگتا ہے یارو
جون درست قافیہ نہیں ہے
حضرتِ جون والے مصرع میں جو دو دفعہ استعمال ہوا ہے۔
آخری شعر کے پہلے مصرع میں کے کی جگہ کہ
سر اس پہ پہلے بھی بات ہو چکی ہے مجھ سے پھر غلطی ہوئی نشاندہی کے لیے شکر گزار ہوں:)
الف عین — جولائی 28، 2017 3:15 شام
ردیف کا ہُجا‘ یعنی واؤ کا اسقاط اچھا نہیں لگتا۔
سوچوں کا دیوان؟ یہ کیا ترکیب ہے؟
آخری شعر میں ’کرم‘ میں ’کرم‘ کا تلفظ غلط ہے۔
فرحان محمد خان — جولائی 28، 2017 5:07 شام
ردیف کا ہُجا‘ یعنی واؤ کا اسقاط اچھا نہیں لگتا۔
سوچوں کا دیوان؟ یہ کیا ترکیب ہے؟
آخری شعر میں ’کرم‘ میں ’کرم‘ کا تلفظ غلط ہے۔
تبدیلی کی کوشش کرتا ہوں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B4%D8%B9%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%81%D8%A7%D8%B9%D9%84%D8%A7%D8%AA%D9%86-%D9%81%D9%8E%D8%B9%D9%90%D9%84%D8%A7%D8%AA%D9%86-%D9%81%D9%8E%D8%B9%D9%90%D9%84%D8%A7%D8%AA%D9%86-%D9%81%D9%90%D8%B9%D9%92%D9%84%D9%86.97706/