اشک گردوں سے روانی سیکھیں

امان زرگر — جنوری 20، 2017 7:10 صبح
اشک گردوں سے روانی سیکھیں.
غم کی روداد سنانی سیکھیں.
درد پرکیف رہے سوزاں بھی.
رونی صورت جو بنانی سیکھیں.
باد نو خیز چلے غنچے کھلیں.
آنکھ گلچیں جو بچھانی سیکھیں.
اک تغیر ہے بپا عالم میں.
اب روش کہنہ بھلانی سیکھیں.
ہم کہ مجبور سے انساں ٹھہرے.
کس طرح برق فشانی سیکھیں.
محمد ریحان قریشی — جنوری 20، 2017 9:48 صبح
سنانی، بھلانی اور بچھانی غالباََ درست نہیں ہیں سنانا ، بھلانا اور بچھانا درست ہونگے۔
امان زرگر — جنوری 20، 2017 10:51 صبح
سنانی، بھلانی اور بچھانی غالباََ درست نہیں ہیں سنانا ، بھلانا اور بچھانا درست ہونگے۔
بہت شکریہ محمد ریحان قریشی مزید وضاحت طلب ہے آپکی آراء
امان زرگر — جنوری 20، 2017 11:39 صبح
محترم الف عین صاحب قافیہ پہ اعتراض ان بھائی کا کیا درست ہے؟
امان زرگر — جنوری 20، 2017 2:42 شام
پسندیدگی کے لئے شکریہ La Alma
الف عین — جنوری 20، 2017 3:47 شام
نہیں، قوافی درست ہیں۔ فاعل تو ہر مصرع میں مؤنث ہی ہے نا، اس لیے درست ہیں۔
اصلاح کی نیت سے۔۔۔ یہ دو مصرعے مجھے کچھ خام لگے۔
چشم گلچیں جو بچھانی سیکھیں.
بس کہن طرز بھلانی سیکھیں.
آنکھیں بچھانا محاورہ ہوتا ہے، چشم بچھانا نہیں۔ آنکھ یا آنکھیں دونوں متبادل استعمال کیے جا سکتے ہیں
فارسی الفاظ میں ترکیب فارسی کی ترکیب سے ہی بنتی ہے۔ طرزِ کہن تو درست ہے لیکن کہن یا کہنہ طرز کہنا درست نہیں۔
امان زرگر — جنوری 20، 2017 4:27 شام
نہیں، قوافی درست ہیں۔ فاعل تو ہر مصرع میں مؤنث ہی ہے نا، اس لیے درست ہیں۔
اصلاح کی نیت سے۔۔۔ یہ دو مصرعے مجھے کچھ خام لگے۔
چشم گلچیں جو بچھانی سیکھیں.
بس کہن طرز بھلانی سیکھیں.
آنکھیں بچھانا محاورہ ہوتا ہے، چشم بچھانا نہیں۔ آنکھ یا آنکھیں دونوں متبادل استعمال کیے جا سکتے ہیں
فارسی الفاظ میں ترکیب فارسی کی ترکیب سے ہی بنتی ہے۔ طرزِ کہن تو درست ہے لیکن کہن یا کہنہ طرز کہنا درست نہیں۔

باد نو خیز چلے غنچے کھلیں.
آنکھ گلچیں جو بچھانی سیکھیں.
.
اک تغیر ہے بپا عالم میں.
اب روش کہنہ بھلانی سیکھیں.
.
استاد محترم الف عین صاحب حکم کی تعمیل کی ہے
راحیل فاروق
امان زرگر — جنوری 21، 2017 9:41 صبح
آپ کی طرف سے پسندیدگی کا اظہار ہمارے لئے باعث شرف سر الف عین صاحب, مگر ایسا بھی کیا کہ فقط پسند؟ کچھ تو حکم، ایک جملہ ہی ہوتا چاہے. سر الف عین
امان زرگر — جنوری 21، 2017 9:45 صبح
سر راحیل فاروق آپ کی اک نظر کا متمنی ہوں
امان زرگر — مارچ 5، 2017 6:10 صبح
اشک گردوں سے روانی سیکھیں
غم کی روداد سنانی سیکھیں
درد پرکیف رہے سوزاں بھی
رونی صورت جو بنانی سیکھیں
باد نو خیز چلے غنچے کھلیں
آنکھ گلچیں جو بچھانی سیکھیں
اک تغیر ہے بپا عالم میں
اب روش کہنہ بھلانی سیکھیں
ہم کہ مجبور سے انساں ٹھہرے
کس طرح برق فشانی سیکھیں
الف عین — مارچ 5، 2017 7:17 صبح
درست ہے غزل، بلکہ اچھی ہو گئی ہے اب۔
امان زرگر — مارچ 5، 2017 7:22 صبح
درست ہے غزل، بلکہ اچھی ہو گئی ہے اب۔
استاد محترم شکر گزار ہوں. یہ آپ کی توجہ اور شفقت کا نتیجہ ہے. اللہ آپ کی عمر میں برکت دے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B4%DA%A9-%DA%AF%D8%B1%D8%AF%D9%88%DA%BA-%D8%B3%DB%92-%D8%B1%D9%88%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D8%B3%DB%8C%DA%A9%DA%BE%DB%8C%DA%BA.94310/