اصلاح درکار ھے ---- از طاہر جاوید

hani — فروری 14، 2010 9:21 صبح
کیوں آج کوئ ادا نھیں باقی
فگار دل کی صدا نہیں باقی
شدتیں میری غلطیاں شائد
تجھ سے کوئی گلہ نہیں باقی
بے اماں کر گیا تیرا جانا
کوئ بھی سلسلہ نہیں باقی
بس کمی کہ صرف تمہاری ھے
ورنہ دنیا میں کیا نہیں باقی
اس قدر حوصلہ نہیں باقی
شام بے جام و بنا ساقی
طاھر
مغزل — فروری 14، 2010 11:03 صبح
ماشا اللہ طاہر / ہانی صاحب اچھی کوشش ہے ۔ محفل میں خوش آمدید، تعارف کی لڑی میں اپنا تعارف بھی پیش کیجے ، کلام پر الف عین صاحب اور وارث صاحب کا انتظار کرتے ہیں ۔تھوڑی بہت اغلاط ہیں ، جن پر آپ آسانی سے قابو پاسکتے ہیں ،مشق جاری رکھیے ، ۔والسلام
hani — فروری 14، 2010 11:16 صبح
نعارف
میں آپ کی اس فورم کی نیا دوست ھوں ، نبیل صاحب سے نیورنبرگ میں ملاقات سے اس سلسلے کا پتہ ملا۔ مجھے طاھر جاوید کہتے ھیں ، جرمنی میں رہائش پذیر ھوں۔ اور اردو سے محبت ھے۔ انشاء اللہ حاضری اور بات ھوتی رھے گی۔
مغزل — فروری 14، 2010 12:26 شام
ماشا اللہ ، طاہر جاوید صاحب محفل میں ایک بار پھر خوش آمدید آپ اس لڑی میں اپنے بارے میں تفصیل سے لکھیے ( ربط / لنک یہ ہے )
کلام پر انشا اللہ بات رہے گی ۔والسلام
الف عین — فروری 14، 2010 7:13 شام
خوش آًدید طاہر جاوید، جیسا محمود مغل نے لکھا ہے، کچھ معمولی سی اغلاط ہیں، ورنہ کلام مائل بہ موزونیت ہے۔ اس لحاظ سے سفر درست سمت میں ہے۔
کیوں آج کوئ ادا نھیں باقی
فگار دل کی صدا نہیں باقی
//پہلا مصرع خارج از بحر ہے، ’آج کوئی ادا نہیں باقی ہی کافی‘ ہے، لیکن دوسرے مصرع میں فگار دل کی صدا‘ کچھ بے معنی بھی ہے اور اس کے اوزان بھی خطا ہیں۔ مطبلب سمجھ میں آئے تو کچھ مشورہ دیا جائے۔
شدتیں میری غلطیاں شائد
تجھ سے کوئی گلہ نہیں باقی
پہلا مصرع میں بات مکمل نہیں ہے گرامر کی رو سے۔ شاید یہ مطلب ہے؟
غلطیاں اپنی مان لیتا ہوں
بے اماں کر گیا تیرا جانا
کوئ بھی سلسلہ نہیں باقی
درست، بلکہ اچھا شعر ہے۔
بس کمی کہ صرف تمہاری ھے
ورنہ دنیا میں کیا نہیں باقی
پہلا مصرع بحر سے خارج ہے۔ یوں کیا جا سکتا ہے
اک کمی سی تھی، بس تمیاری تھی
یا اک کمی سی فقط تمہاری تھی
اور بھی ممکن ہیں، ممکن ہے میرے مشوروں سے بہتر کچھ اور بھی سوچ سکیں۔
اس قدر حوصلہ نہیں باقی
شام بے جام و بنا ساقی
ایک اور مطلع کیوں؟ یا شاید یہ دو الگ الگ اشعار ہو سکتے ہیں۔ دوسری مصرع بحر سے خارج ہے
شام بے جان اور بنا ساقی
ممکن ہے۔
مغزل — فروری 15، 2010 6:09 صبح
شکریہ بابا جانی ، طاہر صاحب آپ اسے درست کر کے دوبارہ پوسٹ ( اسی لڑی میں ) کر دیں تاکہ نئی شکل سامنے آسکے ۔والسلام
hani — فروری 15، 2010 6:14 صبح
نوازش کا بے حد ممنون ھوں
مغزل — فروری 15، 2010 7:47 شام
بہ سرو چشم ہانی عرف طاہر جاوید صاحب، سلامت تا قیامت رہیں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D8%AF%D8%B1%DA%A9%D8%A7%D8%B1-%DA%BE%DB%92-%D8%A7%D8%B2-%D8%B7%D8%A7%DB%81%D8%B1-%D8%AC%D8%A7%D9%88%DB%8C%D8%AF.28528/