اصلاح درکار ہے (ھزج مسدس)

Iftikhar A Aqab — مارچ 24، 2017 11:52 شام
وفا کی شاخ پر دو پھول کھلنے دو
امیدوں کے شجر پہ پھل بھی لگنے دو
عداوت بوتے رہتے کیوں ہو سینوں میں
کبھی تم پیار کے پودے بھی اگنے دو
ستارے آسماں پر اچھے لگتے ہیں
زمیں پر آدمی آباد رہنے دو
سنو! احساس کے رشتے نبھاؤ یوں
اگر کردار مرتا ہے تو مرنے دو
وفا سے بنتے ہیں احساس کے بندھن
انا کے بت ہیں پہلو میں ، یہ گرنے دو
حقیقت میں اُندھیرے یوں نہ جائیں گے
گماں کی بات ہے ، جگنو چمکنے دو
چلو یہ روپ پھر مردہ ضمیری کا
کسی انجام کو خود ہی پرکھنے دو
الف عین — مارچ 25، 2017 6:49 صبح
اس قسم کے قوافی پر کافی بحث ہو چکی ہے۔ ذرا تلاش کر لیں یہاں محفل میں ہی۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D8%AF%D8%B1%DA%A9%D8%A7%D8%B1-%DB%81%DB%92-%DA%BE%D8%B2%D8%AC-%D9%85%D8%B3%D8%AF%D8%B3.95463/