اصلاح شعر

Imran Niazi — فروری 11، 2016 10:17 صبح
بہت دنوں بعد شاید سالوں بعد حاضر ہوا ہوں
ایک شعر دماغ میں آگیا،
لکھ دیا تھا اور سوچا کہ اساتذہ کرام کی نظر بھی کر دوں تاکہ اگر نوک پلک سنوارنے کی گنجائش ہو تو سنوار دیں، اگر بلکل ہی بے کار ہے تو ردی کی ٹوکری تو ہے ہی۔۔۔۔۔۔۔۔


جنوں میں قیس نے ایسے پہاڑ کھود دیئے کہ جن پہ اہلِ خرد پاؤں بھی جما نا سکیں
الف عین — فروری 11، 2016 10:55 صبح
شعر تو خوب ہے، بس ’نہ‘ کو ’نا‘ نہ لکھا کریں۔
Imran Niazi — فروری 11، 2016 11:40 صبح
سر میں تو خوشی سے مر جاؤں گا اگر آپ نے ڈائریکٹ ہی اِسے ٹھیک کہہ دیا :glasses-nerdy:
ویسے مجھے نا اور نہ کی تمیز نہیں ہے اگرآپ تھوڑا سی وضاحت فرما دیں تو علم میں اضافہ ہو جائے گا
ابن رضا — فروری 11، 2016 11:46 صبح
سر میں تو خوشی سے مر جاؤں گا اگر آپ نے ڈائریکٹ ہی اِسے ٹھیک کہہ دیا :glasses-nerdy:
ویسے مجھے نا اور نہ کی تمیز نہیں ہے اگرآپ تھوڑا سی وضاحت فرما دیں تو علم میں اضافہ ہو جائے گا
نا کا لفظ یا تو تاکیدی طور پر استعمال ہوتا ہے جیسا کہ " آپ یہ بات سمجھ جائیں نا!" یا یہ بطور سابقہ استعمال ہوتا ہے جیسا کہ ناچار، نامعقول، نالائق ناسمجھ۔ البتہ لفظ نہ نفی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اسے کوتاہ شمار کیا جاتا ہے
Imran Niazi — فروری 11، 2016 12:54 شام
بہت شکریہ سر
ایک لفظ میں اتنی پر اسراریت۔۔۔۔۔۔ آج تک معلوم نہیں تھا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D8%B4%D8%B9%D8%B1.87876/