اصلاح طلب

زنیرہ عقیل — جون 17، 2020 12:42 شام
اس کے وعدوں کا اعتبار نہیں
اب مرے دل میں اس کا پیار نہیں
آ بھی جائے اگر منانے وہ
مجھ کو دل پر کچھ اختیار نہیں
عادتیں سب خراب ہیں اس کی
اپنی عزت کا پاسدار نہیں
بھول بھی جائے وہ تو کیا غم ہے
اب مجھے اُس کا انتظار نہیں
دل ملانے کی بات جانے دیں
گو مرے دل میں کچھ غبار نہیں
لو لگاتے ہیں جو بھی اللہ سے
اُن کو دنیا سے سروکار نہیں
پیارشرطوں پہ گل اُتر آیا
اب کسی کا بھی اعتبار نہیں
زنیرہ گل
محمد خلیل الرحمٰن — جون 17، 2020 12:46 شام
اُن کو دنیا سے سروکار نہیں

اس مصرع کو تبدیل کردیجیے کیونکہ سروکار کے وہ ہجے نہیں جو آپ نے باندھے ہیں۔
زنیرہ عقیل — جون 17، 2020 1:18 شام
اس مصرع کو تبدیل کردیجیے کیونکہ سروکار کے وہ ہجے نہیں جو آپ نے باندھے ہیں۔
لو لگاتے ہیں جو بھی اللہ سے
وہ تو دنیا کے طلب گار نہیں
محمد خلیل الرحمٰن — جون 17، 2020 2:03 شام
لو لگاتے ہیں جو بھی اللہ سے
وہ تو دنیا کے طلب گار نہیں
یہ بھی درست نہیں۔ دوبارہ کہہ لیجیے۔
زنیرہ عقیل — جون 18، 2020 8:34 صبح
لو لگائی ہے میں نے اللہ سے
اب مجھے بھی کسی سے خار نہیں
مری فطرت ہے بکھیروں خوشبو
کیوں کہ میں گل ہوں کوئی خار نہیں
محمد احسن سمیع راحلؔ — جون 18، 2020 2:36 شام
مری فطرت ہے بکھیروں خوشبو
یہ مصرعہ بحر میں نہیں. آپ دو بحروں کو خلط کر رہی ہیں.
اقتباس میں درج مصرعے کی بحر فاعلاتن فعلاتن فعلن ہے
جبکہ آپ کی غزل کی بحر فاعلاتن مفاعلن فعلن ہے.
فاعلاتن ... مے رِ فط رت
ا. م فاع لن ...ہِ ب کے رو
ب. ف ع لا تن...ہِ ب کے رو
الف عین — جون 19، 2020 5:37 صبح
اللہ بطور فعلن ثقہ حضرات قبول نہیں کرتے، یعنی اللہ کا دوسرا الف گرانا تعظیم کے منافی ہے۔
میں نے رب سے ہی لو لگا لی ہے
بہتر مصرع ہو گا
دوسرے مصرعے میں 'بھی' بھرتی کا لگتا ہے
زنیرہ عقیل — جون 20، 2020 7:49 صبح
اس کے وعدوں کا اعتبار نہیں
اب مرے دل میں اس کا پیار نہیں
آ بھی جائے اگر منانے وہ
مجھ کو دل پر کچھ اختیار نہیں
عادتیں سب خراب ہیں اس کی
اپنی عزت کا پاسدار نہیں
بھول بھی جائے وہ تو کیا غم ہے
اب مجھے اُس کا انتظار نہیں
دل ملانے کی بات جانے دیں
گو مرے دل میں کچھ غبار نہیں
میں نے رب سے ہی لو لگا لی ہے
اب مرے دل پہ غم کا بار نہیں
پیارشرطوں پہ گل اُتر آیا
اب کسی کا بھی اعتبار نہیں
زنیرہ گل

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D8%B7%D9%84%D8%A8.112105/