عابد نواز سحر — اکتوبر 18، 2019 7:38 شام
میرے گاؤں کی بدحالی کا یہ عالم ہے سحر جی
برستے ہیں سحاب ہر سو پر فاقے نہیں جاتے
الف عین — اکتوبر 19، 2019 7:48 صبح
اسے کوئی اور بحر میں لے بھی آئے تو سحر صاحب بحر و عروض نہیں سیکھ سکیں گے
محمد خلیل الرحمٰن — اکتوبر 29، 2019 2:14 صبح
سحر بھائی یہ مضمون ملاحظہ فرمائیے۔
شاعری سیکھنے کا بنیادی قاعدہ
محمد خلیل الرحمٰن — اکتوبر 29، 2019 2:18 صبح
میرے گاؤں کی بدحالی کا یہ عالم ہے سحر جی
برستے ہیں سحاب ہر سو پر فاقے نہیں جاتے
مرے گاؤں کی بدحالی کا عالم پوچھتے کیا ہو
برستی بدلیوں میں بھی یہاں فاقے برستے ہیں
الف عین — اکتوبر 29، 2019 9:03 صبح
مرے گاؤں کی بدحالی کا عالم پوچھتے کیا ہو
برستی بدلیوں میں بھی یہاں فاقے برستے ہیں
ماشاء اللہ بھائی خلیل وزن میں لے آئے ہیں، اب ان دونوں صورتوں میں فرق محسوس کیجیے کہ کون سا واقعی بہتر لگتا ہے
عابد نواز سحر — اکتوبر 30، 2019 11:31 صبح
مرے گاؤں کی بدحالی کا عالم پوچھتے کیا ہو
برستی بدلیوں میں بھی یہاں فاقے برستے ہیں
ماشااللہ
محمد خلیل الرحمٰن — اکتوبر 30، 2019 3:12 شام