اصلاح فرمائیں

نوید اختر نوید — دسمبر 29، 2020 11:59 شام
متدارک مثمن سالم
فاعِلن فاعِلن فاعِلن فاعِلن
بخت ہم کو بھی ایسے نرالے ملے
چاہتوں میں تھے جتنے خسارے ملے
بات اس نے جو کی تھی مرے نام سے
کو با کو پھر تو چرچے ہمارے ملے
اپنا احساس مجھ کو دلانے کے وہ
بن کےانجان احباب سارے ملے
اس محبت نے چھوڑا کہیں کا جسے
نام کے میرے سب کو حوالے ملے
یہ بھی سچ ہےکہ خاطر میں لایا نہ وہ
ورنہ اس کو وفا کےاشارے ملے
ارشد چوہدری — دسمبر 30، 2020 12:23 صبح
خسارے،ہمارے،سارے،اشارے کے ساتھ نرالے اور حوالے ٹھیک نہیں--یہ دو علیحدہ گروپ ہیں
الف عین — دسمبر 30، 2020 5:03 صبح
یہ قوافی قبول کئے جا سکتے ہیں اگر کچھ درمیانی اشعار میں قوافی کہتے. دیکھے، رشتے، جھوٹے. سچے وغیرہ ہوں یعنی صرف ے پر ختم ہونے والے
نوید اختر نوید — جنوری 1، 2021 8:36 شام
خسارے،ہمارے،سارے،اشارے کے ساتھ نرالے اور حوالے ٹھیک نہیں--یہ دو علیحدہ گروپ ہیں
شکریہ جناب
نوید اختر نوید — جنوری 1، 2021 8:38 شام
یہ قوافی قبول کئے جا سکتے ہیں اگر کچھ درمیانی اشعار میں قوافی کہتے. دیکھے، رشتے، جھوٹے. سچے وغیرہ ہوں یعنی صرف ے پر ختم ہونے والے
بجا فرمایا
محمد احسن سمیع راحلؔ — جنوری 1، 2021 9:21 شام
خسارے،ہمارے،سارے،اشارے کے ساتھ نرالے اور حوالے ٹھیک نہیں--یہ دو علیحدہ گروپ ہیں
ارشد بھائی، یہ اس صورت میں ہوتا اگر نوید صاحب نے مطلعے میں دونوں قافیے “آرے" والے لیے ہوتے.
محمد احسن سمیع راحلؔ — جنوری 1، 2021 9:22 شام
اوہ، میں نے دیکھا نہیں کہ استاد محترم پہلے ہی وضاحت کر چکے ہیں.

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%81%D8%B1%D9%85%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%BA.114544/