اصلاح و رہنمائی

عابد علی خاکسار — جولائی 6، 2024 8:12 شام
الف عین صاحب نور وجدان
عزت و ذلت موت و زندگی آب و دانہ تیرے ہاتھ
تاج خلافت مجھ کو عطا کر پھر یوں بے بس بنایا کیوں
الف عین — جولائی 6، 2024 10:17 شام
ثانی کا نصف آخر وزن میں نہیں، بنایا نہیں، صرف نایاتقطیع ہو رہا ہے
عابد علی خاکسار — جولائی 7، 2024 7:18 صبح
ثانی کا نصف آخر وزن میں نہیں، بنایا نہیں، صرف نایاتقطیع ہو رہا ہے
بہت شکریہ ۔ سر ۔۔ کیا مناسب لفظ رہے گا ۔۔
عابد علی خاکسار — جولائی 7، 2024 7:35 صبح
الف عین صاحب نور وجدان
عزت و ذلت موت و زندگی آب و دانہ تیرے ہاتھ
تاج خلافت مجھ کو عطا کر پھر یوں بے بس بنایا کیوں
بے بس ن۔۔ فعول نایا۔۔فعلن کیوں ۔فع
عابد علی خاکسار — جولائی 7، 2024 10:42 صبح
ثانی کا نصف آخر وزن میں نہیں، بنایا نہیں، صرف نایاتقطیع ہو رہا ہے
تاجِ خلافت مجھ کو بخش کے پھر یوں بے بس ہے بنایا کیوں
الف عین — جولائی 8، 2024 10:33 شام
اس کی بحر مجھے تو فعلُ فعولن تین بار، پھر فعل فعو/فعول
لگ رہی ہے۔ یوں ہو سکتا ہے
تاج خلافت، فعل فعولن
مجھ کو بخشا، فعل فعولن
پھر مجبور ب، فعل فعولن
نایا کو، فعل فعو

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%88-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A6%DB%8C.120823/