اصلاح و مشورہ

نور وجدان — ستمبر 10، 2014 5:08 شام
نکلا جاتا وقت ہے تدبیر سے
اب گلہ ہو بھی کیا تقدیر سے
خون جاری زخم سے ہو کب تلک
لوگ مرہم دیتے ہیں شمشیر سے
خواب سوچوں میں بہارِ شوق کے
مت مچا تو شور اب زنجیر سے
الف عین — ستمبر 11، 2014 2:27 صبح
خٰالات تو اچھے ہیں لیکن پیشکش میں الفاظ کی نشست میں روانی نہیں۔
’کیا‘ پگر سوالیہ ہے، جسے ’کا‘ باندھا جانا چاہئے تھا۔
اب گلہ ہو بھی تو کیا تقدیر سے
کیا جا سکتا ہے
عظیم — ستمبر 11، 2014 12:23 شام
نکلا جائے وقت ہر تدبیر سے
اب گلہ ہو بهی تو کیوں تقدیر سے
خون کب تک زخم سے جاری رہے
لوگ مرہم رکه چکے شمشیر سے
خواب دیکهوں میں بہار شوق کا
مت ڈرا ہمدم کسی تعبیر سے
اے نگاہ مرد مومن تو بتا
حق کہیں غالب ہوا شمشیر سے
:praying:
نور وجدان — ستمبر 11، 2014 1:08 شام
خٰالات تو اچھے ہیں لیکن پیشکش میں الفاظ کی نشست میں روانی نہیں۔
’کیا‘ پگر سوالیہ ہے، جسے ’کا‘ باندھا جانا چاہئے تھا۔
اب گلہ ہو بھی تو کیا تقدیر سے
کیا جا سکتا ہے
بہت شکریہ استادِ گرامی ۔۔ آپ کی تعریف اور اصلاح کا بھی ۔۔۔ بہت خوشی ہوئی آپ کی تعریف سے
نور وجدان — ستمبر 11، 2014 1:09 شام
نکلا جائے وقت ہر تدبیر سے
اب گلہ ہو بهی تو کیوں تقدیر سے
خون کب تک زخم سے جاری رہے
لوگ مرہم رکه چکے شمشیر سے
خواب دیکهوں میں بہار شوق کا
مت ڈرا ہمدم کسی تعبیر سے
اے نگاہ مرد مومن تو بتا
حق کہیں غالب ہوا شمشیر سے
:praying:
شکریہ ۔۔پہلے تین اشعار میں جو رد و بدل کیا اس سے نکھار آگیا ہے :)
شوکت پرویز — ستمبر 12، 2014 2:02 شام
نکلا جاتا وقت ہے تدبیر سے
اب گلہ ہو بھی کیا تقدیر سے
وقت نکلا جائے ہے تدبیر سے
نور وجدان — اکتوبر 5، 2014 5:55 صبح
وقت نکلا جائے ہے تدبیر سے
اب گلہ ہو بھی تو کیا تقدیر سے
خون کب تک زخم سے جاری رہے
لوگ مرہم رکھ چکے شمشیر سے
خواب دیکهوں میں بہار شوق کا
مت مچا تو شور اب زنجیر سے
زخم تھے جو سب پرانے، بھا گئے
لطف کیا ہو شوخیِ تحریر سے
سب تمنائیں ختم ہیں نورؔ اب
مت ڈرا اے ہمدم تو تقدیر سے
سید عاطف علی — اکتوبر 5، 2014 10:26 صبح
سب تمنائیں ختم ہیں نورؔ اب
مت ڈرا اے ہمدم تو تقدیر سے
ختم کا ۔ت ۔ ساکن ہو نا چاہیے۔
اور دوسرا وزن ٹھیک نہیں آیا۔یو ں ہو سکتا ہے۔
مت ڈرا ہمد م مجھے تقدیر سے
نور وجدان — اکتوبر 5، 2014 11:56 صبح
ختم کا ۔ت ۔ ساکن ہو نا چاہیے۔
اور دوسرا وزن ٹھیک نہیں آیا۔یو ں ہو سکتا ہے۔
مت ڈرا ہمد م مجھے تقدیر سے
ت کس اصول کت تحت ساکن ہوگا ۔۔آگاہ کیجیئے ۔
گل زیب انجم — اکتوبر 5، 2014 1:50 شام
نکلا جائے وقت ہر تدبیر سے
اب گلہ ہو بهی تو کیوں تقدیر سے
خون کب تک زخم سے جاری رہے
لوگ مرہم رکه چکے شمشیر سے
خواب دیکهوں میں بہار شوق کا
مت ڈرا ہمدم کسی تعبیر سے
اے نگاہ مرد مومن تو بتا
حق کہیں غالب ہوا شمشیر سے
:praying:
گل زیب انجم — اکتوبر 5، 2014 1:52 شام
نکلا جائے وقت ہر تدبیر سے
اب گلہ ہو بهی تو کیوں تقدیر سے
خون کب تک زخم سے جاری رہے
لوگ مرہم رکه چکے شمشیر سے
خواب دیکهوں میں بہار شوق کا
مت ڈرا ہمدم کسی تعبیر سے
اے نگاہ مرد مومن تو بتا
حق کہیں غالب ہوا شمشیر سے
:praying:
ہو او کیا بات ہے عظیم صاحب
سید عاطف علی — اکتوبر 5، 2014 3:52 شام
ت کس اصول کت تحت ساکن ہوگا ۔۔آگاہ کیجیئے ۔
اردو میں" ختم" کا۔ ت ۔ ہمیشہ ساکن ہی ہوتا ہے۔
ختم کے ت پر زبر لگا نا ایسا ہی ہو گا جیسے سخت کے خ پر زبر لگادیا جائے۔یعنی سَخَت
محمد امین — اکتوبر 10، 2014 2:24 صبح
سب تمنائیں ہوئیں اب نور ختم
یہ ہوسکتا ہے شاید۔۔
نور وجدان — دسمبر 14، 2014 3:32 صبح
برائے اصلاح
منزل سے فاصلے تھے، اور درد قافلے میں
کیا مسکراتی میں؟ سب کھویا ہے راستے میں
نور وجدان — دسمبر 14، 2014 12:46 شام
منزل سے فاصلے تھے، اور درد قافلے میں
کیا مسکراتی میں؟ سب کھویا ہے راستے میں
تھیں فرقتیں مقدر ، رنجش بنی قرابت
ہر موڑ پہ ہی یادیں آئیں مقابلے میں
zulfi — دسمبر 14، 2014 1:15 شام
ہم رہ گئے اکیلے بے درد قافلے میں
کیا مسکراتی میں؟ سب کھویا ہے راستے میں
گل زیب انجم — دسمبر 15، 2014 9:14 صبح
منزل سے فاصلے تھے، اور درد قافلے میں
کیا مسکراتی میں؟ سب کھویا ہے راستے میں
تھیں فرقتیں مقدر ، رنجش بنی قرابت
ہر موڑ پہ ہی یادیں آئیں مقابلے میں

OTE="نور سعدیہ شیخ, post: 1637343, member: 8633"]منزل سے فاصلے تھے، اور درد قافلے میں
کیا مسکراتی میں؟ سب کھویا ہے راستے میں
تھیں فرقتیں مقدر ، رنجش بنی قرابت
ہر موڑ پہ ہی یادیں آئیں مقابلے میں[/QUOTE]
ساری حسرتیں، ساری امیدیں ڈوب گئی پانی میں
دیکھا اُن کو جب غیروں کے قافلے میں ۔
نور وجدان — دسمبر 15، 2014 10:36 صبح
الف عین استاد محترم آپ کی توجہ کی طالب یہ پوسٹ
عمر سیف — دسمبر 15، 2014 10:49 صبح
آج تو نور ہی نور ہے یہاں ۔۔۔
نور وجدان — دسمبر 15، 2014 2:05 شام
آج تو نور ہی نور ہے یہاں ۔۔۔
کمال ہے آپ کو نظر آرہا ہے سب :laugh1::laugh1::laugh1:
صفحات: 1 2 3 4

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%88-%D9%85%D8%B4%D9%88%D8%B1%DB%81.77492/