اصلاح کی انتظار

نورالحسن جوئیہ — اگست 25، 2015 10:53 صبح
حکیم مومن خان مومن کی زمین میں کی گئی ایک ادنی' کاوش تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ
از نور جوئیہ
آپ سے گر ملا نہیں ہوتا
دل یوں کھلا کھلا نہیں ہوتا
جب سے پکڑا ہے تیرے ہاتھوں کو
'ہاتھ دل سے جدا نہیں ہوتا'
راس ہم کو خوشی نہیں آتی
زخم بھی دلربا نہیں ہوتا
عشق ایسی نماز ہے واعظ
سجدہ جس کا قضا نہیں ہوتا
اتنے غم ہم سے کب سہے جاتے
مرجا تے گر خدا نہیں ہوتا
آوازِ دوست — اگست 25، 2015 10:57 صبح
آپ سے گر ملا نہیں ہوتا
دل یوں کھلا کھلا نہیں ہوتا
جب سے پکڑا ہے تیرے ہاتھوں کو
'ہاتھ دل سے جدا نہیں ہوتا'
غضب کیا کمال کیا!
نورالحسن جوئیہ — اگست 25، 2015 11:00 صبح
آداب آداب

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D9%86%D8%AA%D8%B8%D8%A7%D8%B1.84191/