اصلاح کی درخواست ہے

محمد عدنان اکبری نقیبی — اکتوبر 14، 2018 11:45 صبح
السلام علیکم ,
نئی غزل اصلاح کے لیے آپ اساتذہ اکرام کی خدمت میں پیش خدمت ہے۔
تیری بکھری ہوئی زلفوں کا نظارہ کرتا
اپنی سانسیں تری خوشبو سے نکھارا کرتا
آ ہی جاتا مجھےبھی تیری وفاؤں کا یقین
مست نظروں سے ذرا تو جو اشارہ کرتا
یوں سجاتا تری یادوں سے میں اپنی خلوت
کہ خیالوں میں ترا حُسن سنوارا کرتا
کبھی رخُسار پہ چھا جاتی اگر قُوس قزح
صدقہ پھولوں کا میں تجھ پر سے اتارا کرتا
حیف واقف نہ ہوا حال سے میرے 'ورنہ
تو مرے ساتھ بھی کچھ وقت گزارا کرتا
ختم کرتا جو تعلّق تو نقیبی سے کبھی
لیلیٰ لیلیٰ بنا مجنوں وہ پکارا کرتا
استاد محترم الف عین صاحب
قبلہ محمد وارث صاحب
عرفان سعید — اکتوبر 14، 2018 12:44 شام
السلام علیکم ,
نئی غزل اصلاح کے لیے آپ اساتذہ اکرام کی خدمت میں پیش خدمت ہے۔
تیری بکھری ہوئی زلفوں کا نظارہ کرتا
اپنی سانسیں تری خوشبو سے نکھارا کرتا
آ ہی جاتا مجھےبھی تیری وفاؤں کا یقین
مست نظروں سے ذرا تو جو اشارہ کرتا
یوں سجاتا تری یادوں سے میں اپنی خلوت
کہ خیالوں میں ترا حُسن سنوارا کرتا
کبھی رخُسار پہ چھا جاتی اگر قُوس قزح
صدقہ پھولوں کا میں تجھ پر سے اتارا کرتا
حیف واقف نہ ہوا حال سے میرے 'ورنہ
تو مرے ساتھ بھی کچھ وقت گزارا کرتا
ختم کرتا جو تعلّق تو نقیبی سے کبھی
لیلیٰ لیلیٰ بنا مجنوں وہ پکارا کرتا
استاد محترم الف عین صاحب
قبلہ محمد وارث صاحب
واہ جی واہ نقیبی صاحب!
آپ نے "بحر" میں باقاعدہ غوطے لگانا شروع کر دئیے ہیں۔
محمد خلیل الرحمٰن — اکتوبر 14، 2018 12:58 شام
السلام علیکم ,
نئی غزل اصلاح کے لیے آپ اساتذہ اکرام کی خدمت میں پیش خدمت ہے۔
تیری بکھری ہوئی زلفوں کا نظارہ کرتا
اپنی سانسیں تری خوشبو سے نکھارا کرتا
آ ہی جاتا مجھےبھی تیری وفاؤں کا یقین
مست نظروں سے ذرا تو جو اشارہ کرتا
یوں سجاتا تری یادوں سے میں اپنی خلوت
کہ خیالوں میں ترا حُسن سنوارا کرتا
کبھی رخُسار پہ چھا جاتی اگر قُوس قزح
صدقہ پھولوں کا میں تجھ پر سے اتارا کرتا
حیف واقف نہ ہوا حال سے میرے 'ورنہ
تو مرے ساتھ بھی کچھ وقت گزارا کرتا
ختم کرتا جو تعلّق تو نقیبی سے کبھی
لیلیٰ لیلیٰ بنا مجنوں وہ پکارا کرتا
استاد محترم الف عین صاحب
قبلہ محمد وارث صاحب
واہ بہت خوب نقیبی بھائی! غزل مکمل بحر میں ہے۔ چھوٹی موٹی غلطیاں ضرور ہیں، لیکن یہ غلطیاں تو ہم سب مبتدیوں سے ہوتی ہیں۔ بہت سی داد قبول فرمائیے۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — اکتوبر 14، 2018 5:07 شام
واہ بہت خوب نقیبی بھائی! غزل مکمل بحر میں ہے۔ چھوٹی موٹی غلطیاں ضرور ہیں، لیکن یہ غلطیاں تو ہم سب مبتدیوں سے ہوتی ہیں۔ بہت سی داد قبول فرمائیے۔
بہت شکریہ خلیل سر ۔
ہم یاسر شاہ بھیا کے بے حد شکر گزار ہیں جہنوں نے ہماری رہنمائی فرمائی۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — اکتوبر 14، 2018 5:11 شام
واہ جی واہ نقیبی صاحب!
آپ نے "بحر" میں باقاعدہ غوطے لگانا شروع کر دئیے ہیں۔
شکریہ عرفان بھائی ۔
جب سخن کے سمندر میں اتر ہی گئے ہیں تو تیرنے کے لیے بحر کا سہارا تو لینا ہی پڑے گا ورنہ ڈوب جائیں گے اور ہمیں ڈوبنے سے بہت ڈر لگتا ہے ۔
فرحان محمد خان — اکتوبر 14، 2018 5:15 شام
مبارک ہو بھائی
محمد عدنان اکبری نقیبی — اکتوبر 14، 2018 5:16 شام
شکریہ مولانا ۔
عبدالقیوم چوہدری — اکتوبر 14، 2018 11:19 شام
بہت شکریہ خلیل سر ۔
ہم یاسر شاہ بھیا کے بے حد شکر گزار ہیں جہنوں نے ہماری رہنمائی فرمائی۔
یہ تو کرکٹر نہیں تھے ؟
محمد وارث — اکتوبر 15، 2018 4:33 صبح
خوب غزل ہے نقیبی صاحب، مبارکباد قبول فرمائیے۔
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 15، 2018 5:17 صبح
بہت خوب عدنان بھائی۔
بس دیوان آیا ہی چاہتا ہے۔ :)
loneliness4ever — اکتوبر 15، 2018 5:33 صبح
حیف واقف نہ ہوا حال سے میرے 'ورنہ
تو مرے ساتھ بھی کچھ وقت گزارا کرتا
خوبصورت تخلیق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈھیروں داد قبول فرمائیں
عابد علی خاکسار — اکتوبر 15، 2018 5:53 صبح
وااااہ۔۔
لاریب مرزا — اکتوبر 15، 2018 6:28 صبح
خوب کاوش ہے عدنان بھائی :)
الف عین — اکتوبر 15، 2018 8:52 صبح
واہ میاں یہ کایا پلٹ کیسے ممکن ہو گئی؟
اوزان درست ہیں لیکن
آ ہی جاتا مجھےبھی تیری وفاؤں کا یقین
مجھے بھی 'مجبی' تقطیع ہو رہا ہے جس سے روانی متاثر ہو رہی ہے
فرقان احمد — اکتوبر 15، 2018 9:33 صبح
عدنان بھیا! غزل تو خوب ہے۔ یہ الگ بات کہ لڑی کے عنوان کی اصلاح کی بھی ضرورت ہے۔ براہ مہربانی 'دخواست' کو 'درخواست' کر دیجیے، شکریہ!
فہد اشرف — اکتوبر 15، 2018 9:41 صبح
بھئی ہمیں تو عدنان بھائی پہ شک ہو رہا ہے ضرور یہ کوئی منجھے ہوئے شاعر ہیں جو "ملامتی شاعر" بنے گھوم رہے ہیں
الف عین — اکتوبر 15، 2018 11:07 صبح
آ ہی جاتا مجھے کچھ تیری وفاؤں کا یقین
بہتر ہو گا
نور وجدان — اکتوبر 15، 2018 11:09 صبح
واہ ...بہت خوب عدنان بھائی ...
محمد عدنان اکبری نقیبی — اکتوبر 15، 2018 4:43 شام
خوب غزل ہے نقیبی صاحب، مبارکباد قبول فرمائیے۔
حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ قبلہ محترم۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — اکتوبر 15، 2018 4:45 شام
بہت خوب عدنان بھائی۔
بس دیوان آیا ہی چاہتا ہے۔ :)
بہت شکریہ بھیا ۔
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%DA%A9%DB%8C-%D8%AF%D8%B1%D8%AE%D9%88%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%DB%81%DB%92.103692/