اصلاح کی درخواست ہے

محمد عدنان اکبری نقیبی — جنوری 10، 2019 12:08 شام
السلام علیکم ,
نئی غزل اصلاح کے لیے آپ محترم اساتذہ اکرام کی خدمت میں پیش ہے۔

چاہ کر بھی تجھے کیونکر میں بھلا پاؤں گا
نقش ہے دل پہ ترا کیسے مٹا پاؤں گا ؟
اسی امید پہ گزری ہے یہ عمرِ رفتہ
تیرے دل میں بھی محبت کو جگا پاؤں گا
مخملی گیسو ترے نرگسی آنکھیں تیری
یہ ترے ناز و ادا کیسے بھلا پاؤں گا
بسا سکے تو بسا لے مجھے دل میں اپنے
کہ تری خوشبو سے خوش رنگ فضا پاؤں گا
رخ مہتاب پہ اک درد نمایاں تھا جوشب
کیا غضب کا تھا سماں کیسے بھلا پاؤں گا
استاد محترم جناب الف عین صاحب
قبلہ جناب محترم محمد وارث صاحب
فلسفی — جنوری 10، 2019 12:32 شام
چاہ کر بھی تجھے کیونکر میں بھلا پاؤں گا
نقش ہے دل پہ ترا کیسے مٹا پاؤں گا ؟
بہت خوب
محمد تابش صدیقی — جنوری 10، 2019 3:29 شام
عمدہ کاوش
بسا سکے تو بسا لے مجھے دل میں اپنے
یہ مصرع مختلف بحر میں ہے۔
عرفان سعید — جنوری 10، 2019 3:39 شام
السلام علیکم ,
نئی غزل اصلاح کے لیے آپ محترم اساتذہ اکرام کی خدمت میں پیش ہے۔

چاہ کر بھی تجھے کیونکر میں بھلا پاؤں گا
نقش ہے دل پہ ترا کیسے مٹا پاؤں گا ؟
اسی امید پہ گزری ہے یہ عمرِ رفتہ
تیرے دل میں بھی محبت کو جگا پاؤں گا
مخملی گیسو ترے نرگسی آنکھیں تیری
یہ ترے ناز و ادا کیسے بھلا پاؤں گا
بسا سکے تو بسا لے مجھے دل میں اپنے
کہ تری خوشبو سے خوش رنگ فضا پاؤں گا
رخ مہتاب پہ اک درد نمایاں تھا جوشب
کیا غضب کا تھا سماں کیسے بھلا پاؤں گا
استاد محترم جناب الف عین صاحب
قبلہ جناب محترم محمد وارث صاحب
اصلاح کرنا تو اساتذہ کا کام ہے۔
لیکن کیا خوب رنگ جمایا ہے۔ بہت عمدہ کاوش! بہت سی داد!
محمد عدنان اکبری نقیبی — جنوری 11، 2019 4:20 صبح
اصلاح کرنا تو اساتذہ کا کام ہے۔
لیکن کیا خوب رنگ جمایا ہے۔ بہت عمدہ کاوش! بہت سی داد!
محبت کا شکریہ عرفان بھائی ۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — جنوری 11، 2019 4:21 صبح
عمدہ کاوش
یہ مصرع مختلف بحر میں ہے۔
جی بہتر بھیا ، دوبارہ سے دیکھتے ہیں ۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — جنوری 11، 2019 4:22 صبح
بہت شکریہ فلسفی جی ۔
سید عمران — جنوری 11، 2019 4:51 صبح
اب جلدی سے اس شاعر کا نام بھی بتادیں جس کے اشعار کاپی کیے ہیں!!!
:waiting::waiting::waiting:
محمد عدنان اکبری نقیبی — جنوری 11، 2019 4:56 صبح
اب جلدی سے اس شاعر کا نام بھی بتادیں جس کے اشعار کاپی کیے ہیں!!!
:waiting::waiting::waiting:
اردو محفل
سید عمران — جنوری 11، 2019 5:00 صبح
یہاں تو پیسٹ کیے ہیں۔۔۔
کاپی کہاں سے کیے ہیں!!!
محمد عدنان اکبری نقیبی — جنوری 11، 2019 5:04 صبح
یہاں تو پیسٹ کیے ہیں۔۔۔
کاپی کہاں سے کیے ہیں!!!
محفل سے ۔
سردار محمد نعیم — جنوری 11، 2019 6:08 صبح
عمدہ غزل کہی
عبدالرحمن آزاد — جنوری 11، 2019 6:39 صبح
بہترین عدنان بھائی
محمد عدنان اکبری نقیبی — جنوری 11، 2019 9:15 صبح
بہت شکریہ نعیم بھائی ۔
بہترین عدنان بھائی
بہت شکریہ آزاد صاحب۔
حاجی حنیف — جنوری 11، 2019 9:18 صبح
بہت اچھے اشعار
اللہ مزید آمد فرمائے
الف عین — جنوری 11، 2019 10:40 صبح
ایک مصرع کے علاوہ تکنیکی طور پر درست ہے غزل جس کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔
بہتری کی گنجائش تو یقیناً ہے لیکن میں چاہوں گا کہ خود غور کریں ہر شعر پر، کسی لفظ کی جگہ دوسرا لفظ لا کر دیکھو، کسی لفظ پر غور کریں کہ یہ لفظ بھرتی کا تو نہیں، اس کے بغیر بھی بات مکمل ہو جاتی ہے یا نہیں۔ پھر میں تو موجود ہوں ہی!
محمد عدنان اکبری نقیبی — جنوری 11، 2019 10:41 صبح
ایک مصرع کے علاوہ تکنیکی طور پر درست ہے غزل جس کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔
بہتری کی گنجائش تو یقیناً ہے لیکن میں چاہوں گا کہ خود غور کریں ہر شعر پر، کسی لفظ کی جگہ دوسرا لفظ لا کر دیکھو، کسی لفظ پر غور کریں کہ یہ لفظ بھرتی کا تو نہیں، اس کے بغیر بھی بات مکمل ہو جاتی ہے یا نہیں۔ پھر میں تو موجود ہوں ہی!
جی بہتر استاد محترم ۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — جنوری 12، 2019 7:21 صبح
استاد محترم آپ کی ہدایات پر یہ مصرع اپنے عزیز دوست کی رہنمائی میں ترتیب دیا ہے ،کیا یہ مناسب رہے گا ۔
مجھے اے کاش ترے دل میں جگہ مل جائے
کہ تری خوشبو سے خوش رنگ فضا پاؤں گا
انیس جان — جنوری 13، 2019 7:27 صبح
بہت اعلیٰ:applause::applause::applause::applause::applause:
محمد عدنان اکبری نقیبی — جنوری 13، 2019 8:52 صبح
بسا سکے تو بسا لے مجھے دل میں اپنے
کہ تری خوشبو سے خوش رنگ فضا پاؤں گا
استاد محترم آپ کی ہدایات پر یہ مصرع اپنے عزیز دوست کی رہنمائی میں ترتیب دیا ہے ،کیا یہ مناسب رہے گا ۔
مجھے اے کاش ترے دل میں جگہ مل جائے
کہ تری خوشبو سے خوش رنگ فضا پاؤں گا
استاد محترم الف عین صاحب۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%DA%A9%DB%8C-%D8%AF%D8%B1%D8%AE%D9%88%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%DB%81%DB%92.105006/