اصلاح کی گزارش

شہنواز نور — جون 13، 2017 9:20 شام
السلام علیکم ۔محفلین ۔۔۔۔۔ ایک غزل تبدیلی کے ساتھ پیش خدمت ہے اساتذہ اکرام سے اصلاح کی گزارش ہے ۔۔۔۔۔۔۔
غزل گوئی پہ بھاری ہو گئے ہیں
شخنور کاروباری ہو گئے ہیں
تمہارے فن کی یہ عظمت نہیں ہے
کہ اب جاہل بھی قاری ہو گئے ہیں
چڑھی ہے بھوت بن کے سر پہ شہرت
کئی شاعر مداری ہو گئے ہیں
نہیں مرتی ہیں جن سے مکھیاں بھی
وہی دیکھو شکاری ہو گئے ہیں
بھلا اردو کو ان سے کیا ملے گا
یہ پہلے ہی بھیکاری ہو گئے ہیں
غزل کو جب لہو ہم نے دیا ہے
قلم سے خون جاری ہو گئے ہیں
ذرا اے نور تو خاموش ہو جا
ترے الفاظ آری ہو گئے ہیں
شہنواز نور — جون 15، 2017 7:10 صبح
@ الف عین سر
الف عین — جون 16، 2017 4:12 شام
اس پر تو کہیں اور بات ہو چکی نا!!!
کاشف اسرار احمد — جون 23، 2017 1:16 شام
السلام علیکم ۔محفلین ۔۔۔۔۔ ایک غزل تبدیلی کے ساتھ پیش خدمت ہے اساتذہ اکرام سے اصلاح کی گزارش ہے ۔۔۔۔۔۔۔
غزل گوئی پہ بھاری ہو گئے ہیں
شخنور کاروباری ہو گئے ہیں
تمہارے فن کی یہ عظمت نہیں ہے
کہ اب جاہل بھی قاری ہو گئے ہیں
چڑھی ہے بھوت بن کے سر پہ شہرت
کئی شاعر مداری ہو گئے ہیں
نہیں مرتی ہیں جن سے مکھیاں بھی
وہی دیکھو شکاری ہو گئے ہیں
بھلا اردو کو ان سے کیا ملے گا
یہ پہلے ہی بھیکاری ہو گئے ہیں
غزل کو جب لہو ہم نے دیا ہے
قلم سے خون جاری ہو گئے ہیں
ذرا اے نور تو خاموش ہو جا
ترے الفاظ آری ہو گئے ہیں
میرے خیال میں اس غزل میں ابھی بھی کافی کام باقی ہے!
تھوڑا اور محنت کریں !
مہدی نقوی حجاز — جون 24، 2017 4:47 صبح
"قلم سے خون جاری ہو گئے ہیں"، یہاں خون حکم مفرد مذکر میں ہے، خون جاری ہو گیا!
محمد خلیل الرحمٰن — جون 24، 2017 5:34 صبح
"قلم سے خون جاری ہو گئے ہیں"، یہاں خون حکم مفرد مذکر میں ہے، خون جاری ہو گیا!
اردو محفل میں بارِ دگر خوش آمدید مہدی نقوی حجاز بھائی۔ سنائیے کہاں رہے اتنے دن؟
مہدی نقوی حجاز — جون 24، 2017 5:42 صبح
اردو محفل میں بارِ دگر خوش آمدید مہدی نقوی حجاز بھائی۔ سنائیے کہاں رہے اتنے دن؟
بہت شکریہ جناب، آداب و سلام۔ بس آپ کے راج میں کہیں پڑے اونگھ رہے تھے، آپ کہیے؟
محمد خلیل الرحمٰن — جون 24، 2017 5:46 صبح
بہت شکریہ جناب، آداب و سلام۔ بس آپ کے راج میں کہیں پڑے اونگھ رہے تھے، آپ کہیے؟

آپ کے کلام کو ترس گئے ہیں ہم محفلین۔ اب کے عید بعد مشاعرے کے لیے کمر کس رکھیے۔
مہدی نقوی حجاز — جون 24، 2017 5:47 صبح
آپ کے کلام کو ترس گئے ہیں ہم محفلین۔ اب کے عید بعد مشاعرے کے لیے کمر کس رکھیے۔
آپ نے تو بقول یوسفی کمر اور کس کے درمیان اسپیس ایجاد کر کے سارا ڈنک ہی نکال دیا!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%DA%A9%DB%8C-%DA%AF%D8%B2%D8%A7%D8%B1%D8%B4.97142/