اصلاح کیجئے اس بات کی... شکریہ :)

سارہ بشارت گیلانی — ستمبر 26، 2012 5:56 شام
کیا آپ کو بهی کبهی ایسا لگتا ہے کہ آپ نے بہت واضح ایک بات کی ہے... اور سامنے والے کسی بهی شخص کے پلے کچھ نہیں پڑا؟ :)
قرۃالعین اعوان — ستمبر 26، 2012 6:05 شام
ایسا تو اکثر میرے ساتھ ہوجاتا ہے کہ میں مخاطب کو بلکل ہی الگ بات کہتی ہوں اور بات بلکل الگ شکل میں متشکل ہوکر مخاطب کو مل جاتی ہے سوال یہ ہے کہ اظہار مافی الضمیر کی خوبی ہی نہیں مجھ میں یا سننے والے کی عقل میں خلل ہوتا ہے۔۔۔!:battingeyelashes:
بہت غور کرنے کے بعد دونوں باتیں ٹھیک لگیں۔۔۔!
کبھی میرے سمجھانے میں نقص۔۔۔
تو کبھی سمجھنے والے کی کوری۔۔!:battingeyelashes:
احمد بلال — ستمبر 26، 2012 7:21 شام
کبھی کبھی
سید ذیشان — ستمبر 26، 2012 7:24 شام
ایسا ہو جاتا ہے۔ خاص طور پر اگر کوئی مشکل بات کسی کو سمجھانی ہو۔
مزمل شیخ بسمل — ستمبر 26، 2012 7:29 شام
ایسا ہونے میں کوئی شک ہے؟ میرے ساتھ تو ہوتا ہی ایسا ہے۔ ہمیشہ۔ :)
قرۃالعین اعوان — ستمبر 26، 2012 7:37 شام
ایسا تو اکثر میرے ساتھ ہوجاتا ہے کہ میں مخاطب کو بلکل ہی الگ بات کہتی ہوں اور بات بلکل الگ شکل میں متشکل ہوکر مخاطب کو مل جاتی ہے سوال یہ ہے کہ اظہار مافی الضمیر کی خوبی ہی نہیں مجھ میں یا سننے والے کی عقل میں خلل ہوتا ہے۔۔۔ !:battingeyelashes:
بہت غور کرنے کے بعد دونوں باتیں ٹھیک لگیں۔۔۔ !
کبھی میرے سمجھانے میں نقص۔۔۔
تو کبھی سمجھنے والے کی عقل کوری۔۔!:battingeyelashes:
سلمان عباس — ستمبر 26، 2012 7:52 شام
كسى بات كے سمجھنے-نه سمجھنے-كم سمجھنے كا دارومدار انسان كى ذهانت وفطانت پر هوتاهے- اور يه ايك معمول كى عام سمجھ ميں آنے والى بات هے- اس لئے اگر آپ كسى انسان كے فهم سے اوپر كى بات كريں گے تو لامحاله وه بات اس كے سر كے اوپر سے گذرتى هوئى اس كى نظروں ميں سواليه كلمات كى صورت ميں آپ كو نظر آئيں گى- - اسى لئے عربى كا محاوره هے كه (
خاطبوا الناس على قدر عقولهم
) لوگوں سے ان كے عقل وفهم كے مطابق هى بات كريں-كيونكه سب لوگ ايك طرح نهيں هوتے هيں -
محمد اسامہ سَرسَری — مئی 18، 2013 8:45 شام
کیا آپ کو بهی کبهی ایسا لگتا ہے کہ آپ نے بہت واضح ایک بات کی ہے... اور سامنے والے کسی بهی شخص کے پلے کچھ نہیں پڑا؟ :)
نہیں۔:)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%DA%A9%DB%8C%D8%AC%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B3-%D8%A8%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%D8%B4%DA%A9%D8%B1%DB%8C%DB%81.54805/