اصلاح کے لئے - زمیں پر چاند اترا آسمانوں سے

loneliness4ever — دسمبر 24، 2013 6:55 صبح
السلام علیکم
ایک عرصے سے ہمت کر رہا تھا کہ اس بزم میں حاضر ہوکر
اساتذہ حضرات سے استفادہ کروں اور اپنی کم علمی کی سیاہی
کو یہاں روشن چراغوں کی روشنی سے دور کروں مگر اپنی
کم علمی کے ہاتھوں خوف میں مبتلا رہا ۔ احباب سے گزارش
ہے کان کھینچیں، پٹائی لگائیں، یا اور کوئی سرزش کریں مگر
عنایت کی نظر ہمہ وقت اس خاکسار پر رکھیں ۔ عین نوازش ہوگی
اللہ پاک علم میں اضافہ فرمائے ۔۔ آمین
احباب سے گزارش ہے کہ درج ذیل کاوش کو اصلاح کی کسوٹی
پر پرکھ کہ خاکسار کے کان کھینچیں تانکہ آئندہ غلطیوں سے پرہیز کیا جا سکے ۔۔۔

زمیں پر چاند اترا آسمانوں سے
تجھے میں سوچتا ہوں ان حوالوں سے
نہ جانے کب بہا لے جائیں عالم کو
مجھے لگتا ہے ڈر اب تیری آنکھوں سے
ستمگر ہیں تری آنکھیں زمانے میں
بھٹکتے ہیں مسافر ان چراغوں سے
یہ دل بسمل ترے گھر چھوڑ آیا ہوں
کہ ملنا ہے کئی ایسے بہانوں سے
چلو کچھ ہم نیا کرتے ہیں الفت میں
پرانے سب ہوئے قصے زمانوں سے
محبت میں تماشے کی ضرورت کیا؟
کریں الفت چھپا کے ہم زبانوں سے
کتابوں سے نہیں ملنا یہاں کچھ بھی
بنا لے زندگی تو بھی حوالوں سے
نہیں آنا کبھی تم چاندنی شب میں
مجھے لگتا ہے ڈر اپنے ارادوں سے
غریبوں کی اگر آنکھوں میں دیکھو گے
الجھ جاؤ گے جانے کن سوالوں سے


س ن مخمور​
شوکت پرویز — دسمبر 24، 2013 7:10 صبح
وعلیکم السلام مخمور صاحب!
اردو محفل میں خوش آمدید۔۔۔
آپ کی شاعری اچھی ہے (y)، مزید کے لئے اساتذہ کی رائے کا انتظار کریں۔
محمد اسامہ سَرسَری — دسمبر 24، 2013 2:42 شام
ماشاءاللہ اچھی کاوش ہے۔
قوافی البتہ محل نظر ہیں۔
الف عین — دسمبر 24، 2013 5:31 شام
قوافی میرے خیال میں چلنا چاہئے۔ ان کی اجازت دے دی جائے۔
امیر ہے کہ س ن مخمور اپنے کو جلد ہی loneliness سے نکال لیں گے
loneliness4ever — دسمبر 25، 2013 8:56 شام
تمام احباب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں
امید کرتا ہوں کہ یوں ہی نوازتے رہیں گے
اصلاح فرماتے رہیں گے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%B2%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%BE%D8%B1-%DA%86%D8%A7%D9%86%D8%AF-%D8%A7%D8%AA%D8%B1%D8%A7-%D8%A2%D8%B3%D9%85%D8%A7%D9%86%D9%88%DA%BA-%D8%B3%DB%92.70429/