اصلاح کے لئے : ولولے ضروری ہیں

loneliness4ever — اپریل 24، 2017 6:00 صبح

السلام علیکم اہل فورم!! امید ہے احباب تمام خیر سے ہونگے
بندہ ایک مرتبہ پھر ادنی کاوش لے کر احباب کی خدمت میں
حاضر ہوا ہے ، امید ہے اصلاح کے موتیوں سے احباب مالامال
فرمائیں گے ۔۔۔۔ بندہ اساتذہ کا منتظر، احباب کی نظر کا طالب
اللہ تمام اہل فورم پر اپنا کرم فرمائے ۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین صد آمین
ولولے ضروری ہیں
معرکے ضروری ہیں
زیست منجمد رہتی
زلزلے ضروری ہیں
ربط میں ضرورت کے
شائبے ضروری ہیں
رابطے میں رہنے کو
فاصلے ضروری ہیں
شہر میں خموشی ہے
طنطنے ضروری ہیں
گھر میں ساتھ رہنے کو
حاشیے ضروری ہیں
عرض ہے مسائل پر
تصفیے ضروری ہیں
الفتیں رہیں قائم
فاصلے ضروری ہیں
طلبگار
س ن مخمور
محمد عظیم الدین — اپریل 24، 2017 6:10 صبح
رابطے میں رہنے کو
فاصلے ضروری ہیں
خوب
گھر میں ساتھ رہنے کو
حاشیے ضروری ہیں
یہ اشارہ ازدواجی زندگی کے متعلق تو نہیں :)
محمد عدنان اکبری نقیبی — اپریل 24، 2017 6:22 صبح
زبردست ،بہترین ۔ماشاءاللہ
اکمل زیدی — اپریل 24، 2017 6:22 صبح
غزل پر اساتذہ بات کرینگے ہمیں تو عنوان پسند بھی آیا اور متفق بھی ہیں ۔ ۔ ۔
اصلاح کے لئے : ولولے ضروری ہیں :D
loneliness4ever — مئی 2، 2017 7:02 صبح
خوب
یہ اشارہ ازدواجی زندگی کے متعلق تو نہیں :)

آپ کی آمد پر بندہ ممنون و مسرور ہے، عنایت کا صد شکریہ
ارے کچھ باتیں پردے ہی میں رہنے دیں کیا خیال ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :)
loneliness4ever — مئی 2، 2017 7:04 صبح
زبردست ،بہترین ۔ماشاءاللہ

آپ کی محبت ہے ورنہ بندہ کسی قابل کہاں
فقیر امید کرتا ہے عنایت کا یہ سلسلہ مستقل رہے گا
آپ کی توجہ کا بندہ منتظر رہے گا
اللہ آباد و بے مثال رکھے آپ کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین صد آمین
الف عین — مئی 2، 2017 5:06 شام
مختصر بحر میں اچھی غزل ہے۔ اکثر بات تو پوری ہو ہی جاتی ہے، یا سمجھ لی جا سکتی ہے۔ لیکن اس شعر پر مجھے شک ہے
زیست منجمد رہتی
زلزلے ضروری ہیں
اس میں بات مکمل نہیں ہو سکی۔ زیست کا منجمد ہونا بھی عجیب ہے۔ اس کو بدل دیں۔
loneliness4ever — مئی 3، 2017 5:54 صبح
مختصر بحر میں اچھی غزل ہے۔ اکثر بات تو پوری ہو ہی جاتی ہے، یا سمجھ لی جا سکتی ہے۔ لیکن اس شعر پر مجھے شک ہے
زیست منجمد رہتی
زلزلے ضروری ہیں
اس میں بات مکمل نہیں ہو سکی۔ زیست کا منجمد ہونا بھی عجیب ہے۔ اس کو بدل دیں۔

آداب !! شفیق استاد آپ کی آمد فقیر کے حوصلے بڑھا دیتی ہے
عنایت کے اس سلسلے کو عرضی ہے کبھی ختم نہیں کرنا آپ
بندہ بڑوں کا ، ان کے مشوروں کا، ان کے سائے کا، ان کی موجودگی کا ۔۔۔۔۔۔ طالب بھی ہے
اور اس ضمن میں دعا گو بھی ۔۔۔۔ خالق صحت و تندرستی کی دولت سے مالا مال فرمائے آپ کو ۔۔۔ آمین صد آمین
فقیر تو مقتدی ہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بالا سطور جن کا ذکر آپ نے فرمایا ہے، وہ علامہ صاحب کے درج ذیل شعر کو
ذہن میں رکھ کر لکھی گئی تھیں،
خدا تجھے کسی طوفاں سے آشنا کر دے
کہ تیرے بحر کی موجوں میں اضطراب نہیں
یہ جسارت کی تھی اس ناچیز نے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بندہ آپ کے حکم پر اس میں تبدیلی لانے کی سعی کرتا ہے اور پھر حاضر ہوتا ہے
loneliness4ever — مئی 8، 2017 8:40 صبح
مختصر بحر میں اچھی غزل ہے۔ اکثر بات تو پوری ہو ہی جاتی ہے، یا سمجھ لی جا سکتی ہے۔ لیکن اس شعر پر مجھے شک ہے
زیست منجمد رہتی
زلزلے ضروری ہیں
اس میں بات مکمل نہیں ہو سکی۔ زیست کا منجمد ہونا بھی عجیب ہے۔ اس کو بدل دیں۔

شفیق استاد !! یہ کم فہم حاضر ہے
اپنی بساط کے تحت درج ذیل تبدیلی لے کر
امید ہے وقت عنایت فرمائیں گے
زیست منجمد رہتی
زندگانی ساکن ہے
یا
زندگی یہ ساکن ہے
یا
اک جمود طاری ہے

زلزلے ضروری ہیں
مالک شاگرد و استاد کے اس رشتے کو ہمیشہ برقرار رکھے ۔۔۔ آمین صد آمین
دعا گو
س ن مخمور

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D9%88%D9%84%D9%88%D9%84%DB%92-%D8%B6%D8%B1%D9%88%D8%B1%DB%8C-%DB%81%DB%8C%DA%BA.95999/