loneliness4ever — مئی 2، 2015 6:53 شام
فاعلن مفاعیلن
لطف ہے ستانے میں
آپ کو جلانے میں
رابطے ضروری ہیں
زندگی بنانے میں
آپ ہیں بڑے اچھے
بے رخی دکھانے میں
زندگی گزرتی ہے
زندگی بھلانے میں
رنجشیں مقابل ہیں
گھر کو لوٹ جانے میں
خون ِ دل بہاتے ہیں
لفظ اک بنانے میں
خود سے بھی نہیں ملتے
یاد ِ جاں بھلانے میں
زن بہت ضروری ہے
گھر کو گھر بنانے میں
زندگی گزر جائے
حال ِ دل سنانے میں
س ن مخمور
ادب دوست — مئی 2، 2015 7:07 شام
مخمور بھائی کیا کہنے ۔ یہ دو اشعار سب سے زیادہ پسند آئے۔
زندگی گزر جائے
حال ِ دل سنانے میں
رنجشیں مقابل ہیں
گھر کو لوٹ جانے میں
فاروق احمد بھٹی — مئی 2، 2015 7:25 شام
بہت خوب مخمور بھائی کیا کہنے
خون دل بہاتے ہیں
شعر اک بنانے میں
الف عین — مئی 4، 2015 11:27 صبح
لطف ہے ستانے میں
آپ کو جلانے میں
۔۔یہ واضح نہیں ہوتا کہ کون کس کو ستانے میں لذت لے رہا ہے؟
اور یہ شعر جو فارق کو پسند آیا ہے، یہ واضح نہیں کہ کس قسم کی رنجشیں؟
رنجشیں مقابل ہیں
گھر کو لوٹ جانے میں
اور یہاں بجائے ’زن‘ کے اگر پرسنل بات کی جائے تو شعر میں مزید حسن پیدا ہو جائے، یعنی ’تم بہت ضروری ہو‘
زن بہت ضروری ہے
گھر کو گھر بنانے میں