اصلاح کے لئے ۔۔۔۔۔۔ شعر کہنے کی ریاضت کر لوں

loneliness4ever — جولائی 15، 2016 8:20 صبح
السلام علیکم
امید ہے اہل محفل اپنی رائے سے فقیر کو نوازیں گے
اور اصلاح میں مدد فرمائیں گے

احباب اور اساتذہ کی توجہ کا طالب

خون ِ دل سے میں کتابت کر لوں
شعر کہنے کی ریاضت کر لوں
زندگی میں ہے مسلسل مشکل
آپ کہتے ہیں محبت کر لوں
قد تکبر نہ گھٹا دے میرا
اپنا ہی ذکر ِ جہالت کر لوں
ہو گئی جھوٹ کی عادت ایسی
سوچتا ہوں میں سیاست کر لوں
محض عادت ہی سدا رہتی ہے
میں نمازوں کو عبادت کر لوں
اب ملاقات ہو میری مجھ سے
خود پہ اتنی تو عنایت کر لوں
در ِ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سوالی بن کر
مفلسی میں بھی امارت کر لوں
س ن مخمور

فاروق احمد بھٹی — جولائی 15، 2016 9:23 صبح

اب ملاقات ہو میری مجھ سے
خود پہ اتنی تو عنایت کر لوں
ہم تو اس شعر پہ پسندیدگی کا اظہار کرتے ہیں اور داد دیتے ہیں باقی اصلاح تو اساتذہ آتے ہی ہوں گے.
نور وجدان — جولائی 15، 2016 9:41 صبح
اب ملاقات ہو میری مجھ سے
خود پہ اتنی تو عنایت کر لوں
اس مصرعے میں کچھ کھٹک سی ہے
اب ملاقات ہو میری مجھ سے
مجھ سے ۔۔۔۔۔۔۔''خود سے'' شاید بہتر رہے گا
''اب '' کی جگہ ایسا لفظ ہو جو کاش کو ظاہر کرے
محمد ریحان قریشی — جولائی 15، 2016 10:54 صبح
آخری مصرعے میں محمد کو آپ نے فعلن کے وزن پر باندھا ہے۔
loneliness4ever — جولائی 15، 2016 11:18 صبح
ہم تو اس شعر پہ پسندیدگی کا اظہار کرتے ہیں اور داد دیتے ہیں باقی اصلاح تو اساتذہ آتے ہی ہوں گے.

آہا ۔۔۔ عزیز بھائی فاروق احمد بھٹی کی آمد خاکسار کی محفل میں رونق لے آئی
پسندیدگی پر فقیر ممنون ہے
آمد پر مسرور ہے
دعا ہے کہ مالک اس سلسلے کو مستقل رکھے
loneliness4ever — جولائی 15، 2016 11:31 صبح
اس مصرعے میں کچھ کھٹک سی ہے
اب ملاقات ہو میری مجھ سے
مجھ سے ۔۔۔۔۔۔۔''خود سے'' شاید بہتر رہے گا
''اب '' کی جگہ ایسا لفظ ہو جو کاش کو ظاہر کرے

عزیز بہن نور سعدیہ شیخ کی آمد فقیر کی محفل میں بہار لے آئی
خاکسار تو جہ پانے پر شکر گزار ہے
اور بہن کی بات سے مکمل طور پر بھائی متفق ہے
دوڑاتے ہیں گھوڑے ۔۔۔۔ متبادل کے لئے
اللہ آباد و بے مثال رکھے آپ کو ۔۔۔۔
loneliness4ever — جولائی 15، 2016 11:39 صبح
آخری مصرعے میں محمد کو آپ نے فعلن کے وزن پر باندھا ہے۔

محترم محمد ریحان قریشی آپ کی آمد پر، توجہ پانے پر اور پسندیدگی پر فقیر مسرور و ممنون ہے
نہیں عزیز بھائی، آخری شعر میں لفظ " محمد " کا وزن فعولن پر ہی ہے، غالبا زیر کی اضافت سے
کچھ ابہام پیدا ہوا ہے ۔۔۔ یعنی در ِ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔۔۔؟؟؟؟؟؟
الف عین — جولائی 15، 2016 5:12 شام
محترم محمد ریحان قریشی آپ کی آمد پر، توجہ پانے پر اور پسندیدگی پر فقیر مسرور و ممنون ہے
نہیں عزیز بھائی، آخری شعر میں لفظ " محمد " کا وزن فعولن پر ہی ہے، غالبا زیر کی اضافت سے
کچھ ابہام پیدا ہوا ہے ۔۔۔ یعنی در ِ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔۔۔؟؟؟؟؟؟
تو تقطیع درست نہیں۔ یہاں محمد کی ھگہ آپ ص کی کوئی صفاتی نام گعلن کے وزن پر لے آئیں۔
باقی مکمل غزل درست ہے میرے خیال میں۔
’میری مجھ سے‘ بھی مجھے تو قابل قبول ہی لگتا ہے۔
محمد تابش صدیقی — جولائی 15، 2016 5:37 شام
تو تقطیع درست نہیں۔ یہاں محمد کی ھگہ آپ ص کی کوئی صفاتی نام گعلن کے وزن پر لے آئیں۔
باقی مکمل غزل درست ہے میرے خیال میں۔
’میری مجھ سے‘ بھی مجھے تو قابل قبول ہی لگتا ہے۔
احمد ص آ سکتا ہے.

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94-%D8%B4%D8%B9%D8%B1-%DA%A9%DB%81%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B6%D8%AA-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%D9%88%DA%BA.90965/