اصلاحِ شعر و شاعری

انیس جان — نومبر 27، 2018 2:43 شام
تیری نفرت میں دہکتے کچھ شرارے دل میں ہے
سیکڑوں آہیں دبی ظالم ہمارے دل میں ہے
لوں گا بدلہ ظالموں چن چن کے تم سے میں کبھی
یاد ہے نشتر وہ جو تم نے اتارے دل میں ہے
بھول جاؤں گا تجھے ، ظالم یہ تیری بھول ہے
خون ابلتے ہیں لگے ایسے فوارے دل میں ہے
الف عین
ارشد چوہدری — نومبر 27، 2018 7:02 شام
اچھے اشعار ہیں مگر آپ نے ہر جگہ جمع کے ساتھ واحد کا صیغہ استمال کیا ہے جیسے شرارے آہیں اتارے فوارے ،ان کے ساتھ ہیں آنا چاہئے نہ کہ ہے۔ شرارے ہیں ،فوارے ہیں
انیس جان — نومبر 28، 2018 3:14 صبح
ٹھیک ہے چودھری صاحب
الف عین — نومبر 28، 2018 7:15 صبح
ہیں کے ساتھ پہلے دونوں اشعار درست ہیں لیکن تیسرے میں فوارے وزن میں نہیں آتا کہ درست تلفظ میں واؤ پر تشدید ہے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD%D9%90-%D8%B4%D8%B9%D8%B1-%D9%88-%D8%B4%D8%A7%D8%B9%D8%B1%DB%8C.104443/