اصلاح۔۔رہنمائی اور نہ جانے کیا کیا کچھ چاہیے۔۔۔۔۔۔

صبیح الدین شعیبی — مئی 30، 2012 5:59 شام
سمجھ نہیں آرہا ۔۔۔کیا کروں کیا نہ کروں
رات سنسان ہے
دل پریشان ہے
تیرے بن زندگی
کیسی ویران ہے
وہ جو انجان ہے
میری پہچان ہے
یہ جو مسکان ہے
حشرسامان ہے
دل کا جو چور ہے
دل کا مہمان ہے
کیسا ذیشان ہے
تیرا دربان ہے
چارہ گر اک نظر
اب چلی جان ہے
تیری نظرِ کرم
مجھ پہ احسان ہے
ایم اے راجا — مئی 30، 2012 7:40 شام
اچھی کوشش ہے، دوسرے شعر کے پہلے مصرعہ میں ؛ تیری ؛ کے بجائے ؛تیرے؛ کر دیں شاید ٹائپو ہو گئی ہے۔ اور آخری شعر کے پہلے مصرعہ میں ؛ نظر ؛ کو نظرِ کر دیں یہ بھی ٹائپو ہے شاید۔
باقی اصلاح تو اساتذہ کرام ہی کریں گے، اور پہنچتے ہی ہوں گے۔
صبیح الدین شعیبی — مئی 30، 2012 9:27 شام
اچھی کوشش ہے، دوسرے شعر کے پہلے مصرعہ میں ؛ تیری ؛ کے بجائے ؛تیرے؛ کر دیں شاید ٹائپو ہو گئی ہے۔ اور آخری شعر کے پہلے مصرعہ میں ؛ نظر ؛ کو نظرِ کر دیں یہ بھی ٹائپو ہے شاید۔
باقی اصلاح تو اساتذہ کرام ہی کریں گے، اور پہنچتے ہی ہوں گے۔
شکریہ راجا بھائی۔۔۔یہ دونوں ٹائپو ہی ہیں۔۔۔۔۔۔میںدرست کرلیتاہوں
صبیح الدین شعیبی — مئی 30، 2012 9:32 شام
مگر اصل مراسلے میں تدوین کا آپشن ہی نظر نہیں آرہا
الف عین — مئی 31، 2012 1:08 صبح
اچھی تو ہے غزل، کیا پریشانی ہے اس میں؟ محض نظرِ کرم والا شعر بدل دیں۔ یہ نَ ظَ ر ہے، جس طرح نظم ہوا ہے وہ نذرِ کرم کا تلفظ ہے۔
صبیح الدین شعیبی — جون 4، 2012 9:56 شام
استاد محترم یہ نظر اور نذر والا مسئلہ سمجھ نہیں ایا
نظر ِ کرم کیا نگاہِ کرم کے معنوں میں استعمال نہیں ہوسکتا؟
الف عین — جون 5، 2012 2:53 شام
نَ ظَ ر۔ ظ پر زبر
نَ ذ ر۔ ذ پر جزم
نَظرِ کرم تو نگاہ کرم کے طور پر استعمال ہوتا ہے، لیکن یہاں نذر کرم والا تلفظ باندھا گیا ہے، ذال پر سکون۔
مزمل حسین — جون 6، 2012 3:02 شام
یہ جو مسکان ہے
حشر سامان ہے
چارہ گر اک نظر
اب چلی جان ہے
واہ واہ واہ
کیا کہنے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD%DB%94%DB%94%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%86%DB%81-%D8%AC%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%DA%A9%DA%86%DA%BE-%DA%86%D8%A7%DB%81%DB%8C%DB%92%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94.51764/