اقبال ؒ! ترے دیس کا کیا حال سناؤں

محمد صہیب اعظم — اکتوبر 29، 2012 4:48 صبح
پہلے یہ نظم دیکھیں
اقبال ؒ! ترے دیس کا کیا حال سناؤں
دہقان تو مر کھپ گیا اب کس کو جگاؤں
ملتا ہے کہاں خوشۂ گندم کہ جلاؤں
شاہین کا ہے گنبدِ شاہی پہ بسیرا
کنجشک فرومایہ کو اب کس سے لڑاؤں
اقبالؒ! تیرے دیس کا کیا حال سناؤں
25006_102636853103923_100000728258907_76213_5772603_n.jpg

محمد بلال اعظم بھائی کہہ رہا ہے کہ یہ نظم "بحر ھزج" یعنی مفعول مفاعین مفاعین فعولن میں ہے۔
اور اس مخمس میں جو ٹیپ کا مصرع ہے:
اقبال ؒ! تیرے دیس کا کیا حال سناؤں
اس میں "ترے" آئے گا "تیرے" نہیں آئے گا، جبکہ عنوان کے علاوہ ہر بند میں تیرے ہی لکھا ہوا ہے۔
اب صحیح کون سا لفظ ہے؟
محمد صہیب اعظم — اکتوبر 29، 2012 4:49 صبح
فاتح بھائی
شاہد شاہنواز بھائی
مزمل شیخ بسمل بھائی
مزمل شیخ بسمل — اکتوبر 29، 2012 5:33 صبح
لفظ "ترے" درست ہے.
مزید ایک آدھ جگہ فارسی ترکیب کا خیال نہیں رکھا. اسے بھی دیکھ لیں.
محمد بلال اعظم — اکتوبر 29، 2012 6:04 صبح
محمد بلال اعظم​
بھائی کہہ رہا ہے کہ یہ نظم "​
بحر ھزج​
" یعنی​
مفعول مفاعین مفاعین فعولن​
میں ہے۔​
مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن
محمد بلال اعظم — اکتوبر 29، 2012 6:04 صبح
لفظ "ترے" درست ہے.
مزید ایک آدھ جگہ فارسی ترکیب کا خیال نہیں رکھا. اسے بھی دیکھ لیں.

فارسی تراکیب؟
آپ ہی بتا دیں، ابھی فارسی تراکیب کا تو مجھے کچھ اتہ پتہ نہیں
فاتح — اکتوبر 29، 2012 7:10 صبح
یہاں بھی دیکھ لیں۔ یہ پہلے بھی پوسٹ ہو چکی ہے۔ آپ نے یہ نظم چھٹی مرتبہ پوسٹ کی ہے یعنی اس سے قبل پانچ مرتبہ مختلف دوست اسے پوسٹ کر چکے ہیں۔ :)
"ترے" ہی آئے گا۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%82%D8%A8%D8%A7%D9%84-%D8%92-%D8%AA%D8%B1%DB%92-%D8%AF%DB%8C%D8%B3-%DA%A9%D8%A7-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%B3%D9%86%D8%A7%D8%A4%DA%BA.55803/