شمشاد — اپریل 29، 2012 7:12 صبح
سعدیہ زندگی اردو محفل کی نئی رکن ہیں۔ انہوں نے مندرجہ ذیل الفاظ کی تقطیع کرنے کے لیے کہا ہے۔
مشہور ۔ باندھو۔۔قلم۔ حرف
سعدیہ زندگی — اپریل 29، 2012 7:15 صبح
بہت شکریہ
سعدیہ زندگی — اپریل 29، 2012 7:18 صبح
مجھ کو بہت مشکل ہو رہی تھی آپ سب کی مہرباتی مگر پھر بھی تلاش کرنا مشکل ہے کسی بھی دھاگے کی سمجھ نہیں لنک لنک ہی ہم کہتے ہیں یہ دھاگے کا لفظ پہلی دفعہ سنا ہے
مہ جبین — اپریل 29، 2012 7:21 صبح
السلام علیکم
سعدیہ زندگی بہن
محفل میں خوش آمدید
امید ہے کہ آہستہ آہستہ یہاں کے ماحول میں ایڈجسٹ ہو جائیں گی ، کوئی مشکل ہو تو ہم سب آپ کی مدد کرنے کو حاضر ہیں
شمشاد — اپریل 29، 2012 7:23 صبح
ایک بات ہے کہ اردو بہت اچھی لکھ رہی ہیں۔
سعدیہ زندگی — اپریل 29، 2012 7:26 صبح
جی بہت شکریہ جناب ۔۔
بس مجھ کو ایسا فورم درکار تھا جہاں سے تقطی کرنا سیکھ سکوں اور مجھ کو لگتا ہے کہ مجھ کو یہاں سے کچھ سیکھنے کو ملے گا۔۔۔۔
سید ذیشان — اپریل 29، 2012 7:29 صبح
خوش آمدید بہن!
کیا تقطی سے آپ کی مراد تقطیع ہے؟ جو شا عری میں کی جاتی ہے؟
سعدیہ زندگی — اپریل 29، 2012 7:31 صبح
جی جی بالکل تقطیع ہی ہے آپ نے بجا فرمایا
شمشاد — اپریل 29، 2012 7:33 صبح
اعجاز بھائی اور
وارث بھائی بھائی متوجہ ہوں۔
سعدیہ زندگی — اپریل 29، 2012 7:36 صبح
کیا کوئی ایسا فورم بھی ہے جہاں پر شاعر حضرات موجود ہوں ۔۔۔
تاکہ ان سے ہی ہم سوالات کا سلسلہ شروع کرلیں تو وقت کا نقصان نہیں ہوگا۔۔۔
سید ذیشان — اپریل 29، 2012 7:36 صبح
مشہور: مش ور = =
باندھو: با ن دو = - =
قلم: ق لم - =
حرف: حر ف = -
ہم خود بھی یہاں سیکھنے آتے ہیں۔ کچھ اساتذہ کو ٹیگ کرتا ہوں۔ وہ ہی بہتر بتا سکتے ہیں کہ جو تقظیع میں نے کی ہے وہ صحیح بھی ہے یا نہیں۔
الف عین صاحب محمد وارث صاحب
سعدیہ زندگی — اپریل 29، 2012 7:38 صبح
میرا نہیں کیال ہے کہ بان دو میں ن شامل نہیں کیا جائے گا
سید ذیشان — اپریل 29، 2012 7:39 صبح
کیا کوئی ایسا فورم بھی ہے جہاں پر شاعر حضرات موجود ہوں ۔۔۔
تاکہ ان سے ہی ہم سوالات کا سلسلہ شروع کرلیں تو وقت کا نقصان نہیں ہوگا۔۔۔
آپ اصلاح سخن کے ذیلی فارم میں اپنا کلام پیش کر سکتی ہیں۔ اساتذہ عموماً چند دنوں میں اصلاح کر دیتے ہیں۔ جن میں سر فہرست الف عین صاحب ہیں۔
سید ذیشان — اپریل 29، 2012 7:42 صبح
میرا نہیں کیال ہے کہ بان دو میں ن شامل نہیں کیا جائے گا
ن شامل ہے اس میں۔
سعدیہ زندگی — اپریل 29، 2012 7:43 صبح
یہاں پر کلام بھیج دوں۔۔۔۔۔
شمشاد — اپریل 29، 2012 7:45 صبح
کیا کوئی ایسا فورم بھی ہے جہاں پر شاعر حضرات موجود ہوں ۔۔۔
تاکہ ان سے ہی ہم سوالات کا سلسلہ شروع کرلیں تو وقت کا نقصان نہیں ہوگا۔۔۔
یہ اردو محفل کی بزم سخن کا ہی زمرہ ہے۔ اور بہت سے شعراء حضرات اس محفل کے رکن ہیں۔
سعدیہ زندگی — اپریل 29، 2012 7:45 صبح
یعنی ۔۔فاعلن۔۔۔
شمشاد — اپریل 29، 2012 7:46 صبح
یہاں پر کلام بھیج دوں۔۔۔ ۔۔
بالکل بھیج دیں۔
ویسے کیا ہی اچھا ہو پہلے آپ اپنا تعارف کروا دیں۔
تعارف کا زمرہ یہ رہا۔
سید ذیشان — اپریل 29، 2012 7:47 صبح
اس
لنک پر بائیں طرف اوپر لکھا ہوگا "نیا دھاگہ شروع کریں" اس پر کلک کرنے سے آپ نیا دھاگہ کھول کر اس میں اپنا کلام لکھ سکتی ہیں۔
سعدیہ زندگی — اپریل 29، 2012 7:47 صبح
کیا کوئی مخصوص وقت ہے ان کا اور ہے تو بتا بھی دیں تاکہ میں اس وقت آن لائن آجایا کروں۔۔