الفت ، خلوص ، پیار ہے موسم بہار کا

محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 3، 2014 1:32 شام
الفت ، خلوص ، پیار ہے موسم بہار کا
اک یادگارِ یار ہے موسم بہار کا
عاشق کا اک خمار ہے موسم بہار کا
معشوق پر نثار ہے موسم بہار کا
بادل ہیں آب دیدہ تو دلسوز برق ہے
تصویرِ اضطرار ہے موسم بہار کا
برسات سجدہ ریزِ سرورِ حبیب ہے
شاید کہ خوش ہے یار ، ہے موسم بہار کا
زیور نما دریچہ ہے ، خانہ ہے زرنما
ماہر سا اک سنار ہے موسم بہار کا
لکھنے لگی ہے آنکھ تو انگلی ہے تک رہی
اعضا پہ بھی سوار ہے موسم بہار کا
غزلیں سنی ہیں آج اسامہ سے بے شمار
اشعار کی بہار ہے موسم بہار کا
نایاب — مارچ 3، 2014 3:24 شام
واہہہہہہہہہہہہہہہہ
کیا خوب کہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
لکھنے لگی ہے آنکھ تو انگلی ہے تک رہی
اعضا پہ بھی سوار ہے موسم بہار کا
بہت دعائیں
ابن رضا — مارچ 3، 2014 3:28 شام
الفت ، خلوص ، پیار ہے موسم بہار کا
اک یادگارِ یار ہے موسم بہار کا
بہت عمدہ جناب۔ بہت اعلیٰ ، شاد باشید
برسات سجدہ ریزِ سرورِ حبیب ہے
شاید کہ خوش ہے ، ہے موسم بہار کا
اس شعر میں قافیہ نظر نہیں آر ہا اسامہ بھائی؟
سید ذیشان — مارچ 4، 2014 5:44 صبح
بہت خوب موسم بہار کو نظم کیا ہے
لئیق احمد — مارچ 4، 2014 5:52 صبح
بہت اچھی غزل ہے۔
میرے پسندیدہ موسم کی شان میں قصیدہ لکھنے کا بہت شکریہ :D
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 4، 2014 6:05 صبح
واہہہہہہہہہہہہہہہہ
کیا خوب کہا ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
لکھنے لگی ہے آنکھ تو انگلی ہے تک رہی
اعضا پہ بھی سوار ہے موسم بہار کا
بہت دعائیں
بہت شکریہ غزل پسند فرمانے کا۔
جزاکم اللہ خیرا۔
آپ کے لیے بھی ڈھیروں دعائیں۔
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 4، 2014 6:06 صبح
الفت ، خلوص ، پیار ہے موسم بہار کا
اک یادگارِ یار ہے موسم بہار کا
بہت عمدہ جناب۔ بہت اعلیٰ ، شاد باشید
برسات سجدہ ریزِ سرورِ حبیب ہے
شاید کہ خوش ہے ، ہے موسم بہار کا
اس شعر میں قافیہ نظر نہیں آر ہا اسامہ بھائی؟
تعریف اور حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ۔
جزاکم اللہ خیرا۔
شعر کا قافیہ لکھنے سے رہ گیا تھا یار۔ :)
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 4، 2014 6:06 صبح
بہت خوب موسم بہار کو نظم کیا ہے
بہت شکریہ موسم بہار کی نظم پسند فرماکر حوصلہ افزائی فرمانے کا۔ :)
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 4، 2014 6:07 صبح
بہت اچھی غزل ہے۔
میرے پسندیدہ موسم کی شان میں قصیدہ لکھنے کا بہت شکریہ :D
آپ کو پسند آگئی ، ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔
لئیق احمد — مارچ 4، 2014 10:13 صبح
آپ کو پسند آگئی ، ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔
میں تھوڑا سا کنفیوژ ہوگیا۔
اعزاز تو میرے لئے تھا کہ آپ نے پڑھنے کا موقع دیا۔ :)
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 4، 2014 10:41 صبح
میں تھوڑا سا کنفیوژ ہوگیا۔
اعزاز تو میرے لئے تھا کہ آپ نے پڑھنے کا موقع دیا۔ :)
اللہ خوش رکھے۔ :)
محمد علم اللہ — مارچ 4، 2014 11:16 صبح
بہت خوب
پیاری سی غزل
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 4، 2014 11:51 صبح
بہت خوب
پیاری سی غزل
تعریف کرنے کا بہت شکریہ بھائی محمد علم اللہ اصلاحی صاحب!
اللہ تعالی آپ کو خوش رکھے۔
جزاکم اللہ خیرا۔
الف عین — مارچ 5، 2014 4:34 صبح
اچھی غزل ہے، اصلاح کی ضرورت نہیں
سید عاطف علی — مارچ 5، 2014 6:30 صبح
واہ اسامہ صاحب بہت خوب ۔ کیا سلیس اور سادہ اور رواں لہجہ ہے ۔
البتہ زمرے کی مناسبت سے ایک تجویز ہے ۔انگلی ہے تک رہی ۔ کی ترکیب سے باقی رواں لہجے کی مناسبت سے ہلکا سا ناہمواری کا احساس ہوا۔
اگر۔۔تکتی ہیں انگلیاں ۔۔رکھا جائے تو اور اگر کوئی با محاورہ ترکیب ہو تو اور بہتر ہو؟
ایک بات اورکہ: مقطع کا قافیہ "بلا وجہ" بہار کی بجائے "نکھار" کیا جائے تو کیسا ہو؟
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 12، 2014 7:13 صبح
اچھی غزل ہے، اصلاح کی ضرورت نہیں
جزاکم اللہ خیرا استاد محترم۔۔۔۔!
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 12، 2014 7:15 صبح
واہ اسامہ صاحب بہت خوب ۔ کیا سلیس اور سادہ اور رواں لہجہ ہے ۔
البتہ زمرے کی مناسبت سے ایک تجویز ہے ۔انگلی ہے تک رہی ۔ کی ترکیب سے باقی رواں لہجے کی مناسبت سے ہلکا سا ناہمواری کا احساس ہوا۔
اگر۔۔تکتی ہیں انگلیاں ۔۔رکھا جائے تو اور اگر کوئی با محاورہ ترکیب ہو تو اور بہتر ہو؟
ایک بات اورکہ: مقطع کا قافیہ "بلا وجہ" بہار کی بجائے "نکھار" کیا جائے تو کیسا ہو؟
جزاکم اللہ خیرا۔
مجھے ذاتی طور پر نکھار کی بنسبت بہار زیادہ اچھا لگ رہا ہے۔
سید عاطف علی — مارچ 12، 2014 7:21 صبح
جزاکم اللہ خیرا۔
مجھے ذاتی طور پر نکھار کی بنسبت بہار زیادہ اچھا لگ رہا ہے۔
علی کیفک۔
آپ "اپنی بہار" پر کامل اختیار رکھتے ہیں سو جیسے چاہیں اسے "نکھاریں" ۔ :)
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 12، 2014 8:12 صبح
علی کیفک۔
آپ "اپنی بہار" پر کامل اختیار رکھتے ہیں سو جیسے چاہیں اسے "نکھاریں" ۔ :)
کیا بات ہے۔۔۔ :) بہت خوب۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%84%D9%81%D8%AA-%D8%8C-%D8%AE%D9%84%D9%88%D8%B5-%D8%8C-%D9%BE%DB%8C%D8%A7%D8%B1-%DB%81%DB%92-%D9%85%D9%88%D8%B3%D9%85-%D8%A8%DB%81%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%A7.72557/