اللہ کی رحمت اتری ہےسارے گھر میں چھائی خوشیاں

باسم — ستمبر 13، 2012 7:16 شام
خلیری بہن کی پیدائش پر
اللہ کی رحمت اتری ہےسارے گھر میں چھائی خوشیاں​
گڑیا جیسی پیاری مُنّی دامن بھر کے لائی خوشیاں​
بھیّا کی بہنا آئی ہے سب کا منہ میٹھا کرواؤ​
ننھی جان کا صدقہ دے دیں دادی اماں کو بلواؤ​
چھوٹی چھوٹی اس کی آنکھیں ننھے ننھے اسکے پاؤں​
نانی اماں یہ کہتی ہیں میں تو اس پہ واری جاؤں​
گال اس کے امی جیسے ہیں ناک اس کی ابو جیسی ہے​
ہونٹوں سے پھپھو لگتی ہے پیشانی ماموں جیسی ہے​
سنجیدہ ہو دادا لگتی جب ہنستی نانا لگتی ہے​
گول مٹول سے چہرے میں اک چھوٹی سی دنیا بستی ہے​
چچا جان کھلونے لائے خالہ نے کپڑے بھیجے ہیں​
پیار کے سب انداز نرالے اللہ نے ہم کو بخشے ہیں​
یقیناً اصلاح کی بہت گنجائش ہے​
نایاب — ستمبر 13، 2012 7:30 شام
اصلاح بارے تو " مصلح " ہی جانیں ۔
بہت بہترین نظم لگی مجھے تو
خلیری بہنا کو ڈھیروں دعائیں ۔ اللہ سدا اپنی امان میں رکھے آمین
قرۃالعین اعوان — ستمبر 13، 2012 8:26 شام
خوب!
مقدس — ستمبر 13، 2012 8:41 شام
سو سوئیٹ
مہ جبین — ستمبر 13، 2012 8:46 شام
بہت خوب
ماشاءاللہ ، خلیری بہن کی آمد مبارک ہو
باسم — ستمبر 20، 2012 10:05 صبح
ماہرین توجہ فرمائیں
آپ سب کا شکریہ ویسے یہ 2010 میں لکھی تھی
محمد بلال اعظم — ستمبر 20، 2012 10:08 صبح
ماہرین توجہ فرمائیں
آپ سب کا شکریہ ویسے یہ 2010 میں لکھی تھی

خالی ماہرین سے کام نہیں چلے گا، انہیں ٹیگ بھی کریں۔
استادِ محترم الف عین صاحب
محمد وارث بھائی
مزمل شیخ بسمل
مہدی نقوی حجاز
مزمل شیخ بسمل — ستمبر 20، 2012 10:14 صبح
خالی ماہرین سے کام نہیں چلے گا، انہیں ٹیگ بھی کریں۔
استادِ محترم الف عین صاحب
محمد وارث بھائی
مزمل شیخ بسمل
مہدی نقوی حجاز

اچھی نظم ہے. واہ.
مجھے ماہرین کی لسٹ سے نکال دو بھیا میں کہاں کا ماہر ہوں ؟
محمد بلال اعظم — ستمبر 20، 2012 10:17 صبح
اچھی نظم ہے. واہ.
مجھے ماہرین کی لسٹ سے نکال دو بھیا میں کہاں کا ماہر ہوں ؟

جناب میرے لئے تو ہر وہ شخص جسے مجھ سے زیادہ آتا ہے، ماہر ہے اور میرے لئے محترم ہے۔
الف عین — ستمبر 21، 2012 3:31 صبح
مبارک ہو چاہے دو سال بعد سہی۔
کیا واقعی اصلاح درکار ہے؟ ویسے تکنیکی طور پر اس میں دو بحور مل گئی ہیں
مفعول مفاعیلن فعلن۔۔ دو بار
اور فعلن فعلن یا فعل فعولن۔۔ چار بار
الف عین — ستمبر 21، 2012 3:34 صبح
یہ بھی لکھ دوں کہ ویسے یہ ملاپ جائز تو ہے۔
باسم — ستمبر 21، 2012 6:48 صبح
مبارک ہو چاہے دو سال بعد سہی۔
کیا واقعی اصلاح درکار ہے؟ ویسے تکنیکی طور پر اس میں دو بحور مل گئی ہیں
مفعول مفاعیلن فعلن۔۔ دو بار
اور فعلن فعلن یا فعل فعولن۔۔ چار بار
شکریہ!
جی واقعی اصلاح درکار ہے
مزمل شیخ بسمل — ستمبر 21، 2012 11:23 صبح
مبارک ہو چاہے دو سال بعد سہی۔
کیا واقعی اصلاح درکار ہے؟ ویسے تکنیکی طور پر اس میں دو بحور مل گئی ہیں
مفعول مفاعیلن فعلن۔۔ دو بار
اور فعلن فعلن یا فعل فعولن۔۔ چار بار
استاد جی کا اشارہ شاید پہلے مصرعے میں اللہ کی رحمت پر ہے۔ جسے لکھنے واکا اللَ کی رحمت کہہ گیا ہے شاید۔ :)
الف عین — ستمبر 22، 2012 3:27 صبح
استاد جی کا اشارہ شاید پہلے مصرعے میں اللہ کی رحمت پر ہے۔ جسے لکھنے واکا اللَ کی رحمت کہہ گیا ہے شاید۔ :)
مفعول سے تقطیع کرو تو یہ مکمل ’اللاہ‘ تقطیع ہوتا ہے۔ اس میں کوئی غلطی نظر نہیں آئی مجھے۔
مزمل شیخ بسمل — ستمبر 22، 2012 8:42 صبح
مفعول سے تقطیع کرو تو یہ مکمل ’اللاہ‘ تقطیع ہوتا ہے۔ اس میں کوئی غلطی نظر نہیں آئی مجھے۔

استاد جی اگر دو بحریں مل گئیں ہیں تو یہ جائز کیوں ہوا؟
میری ناقص عقل کے مطابق متقارب اور متدارک مل گئیں ہیں اس میں. جو جائز نہیں شاید.
اور مجھے تو ایسی کوئی مثال بھی کبھی نہیں ملی اساتذہ کے کلام میں.
الف عین — ستمبر 23، 2012 10:47 صبح
اوور تو وارث۔ میں تو جاہل مطلق ہوں اس معاملے کی باریکی میں۔
مزمل شیخ بسمل — ستمبر 23، 2012 10:49 صبح
اوور تو وارث۔ میں تو جاہل مطلق ہوں اس معاملے کی باریکی میں۔

محترم محمد وارث بھائی کو پکارتا ہوا تبصرہ۔
نیلم — ستمبر 23، 2012 10:51 صبح
بہت خوب
محمد وارث — ستمبر 23، 2012 2:41 شام
یہ فعلن آٹھ بار ہے، اور جہاں ضروری سمجھا خفیف کو ثقیل میں توڑا گیا ہے۔ میری نظر میں بھی وزن کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
مزمل شیخ بسمل — ستمبر 23، 2012 4:07 شام
یہ فعلن آٹھ بار ہے، اور جہاں ضروری سمجھا خفیف کو ثقیل میں توڑا گیا ہے۔ میری نظر میں بھی وزن کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

گستاخی معاف وارث بھائی!!!
اللہ کی رحمت اتری ہےسارے گھر میں چھائی خوشیاں
ننھی جان کا صدقہ دے دیں دادی اماں کو بلواؤ
میری ناقص معلومات کے مطابق:
ان دونوں مصرعوں میں کوئی ایک صحیح ہوسکتا ہے۔ اگر پہلے کو صحیح مانیں تو فعِلن آجائے گا اور دوسرا مصرع جس میں فعل فعولن ہے وہ بے وزن رہے گا۔
یا دوسرے کو ٹھیک مان لیں تو فعِلن پہلے مصرعے میں غلط ہوگا۔
ان دونوں اوزان کا اجتماع کیونکر جائز ہے؟
(ہر بار کی طرح صرف سوال ۔۔انکار نہیں)
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%D8%AD%D9%85%D8%AA-%D8%A7%D8%AA%D8%B1%DB%8C-%DB%81%DB%92%D8%B3%D8%A7%D8%B1%DB%92-%DA%AF%DA%BE%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%86%DA%BE%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%D8%AE%D9%88%D8%B4%DB%8C%D8%A7%DA%BA.54346/