امریکا کی سیر۔ پہلا دن۔ آمد از محمد خلیل الرحمٰن

محمد خلیل الرحمٰن — جون 26، 2025 4:34 صبح
امریکا کی سیر۔
پہلا دن۔ آمد
واشنگٹن کا امریکا
اک دن ہم نے جا دیکھا
بیٹھے اڑن کھٹولے پر
اور جا پہنچے ہم اڑ کر
یو ایس اے کا گھر آنگن
امریکا کا واشنگٹن
امریکا کے امریکی
چینی اور جاپانی بھی
ہندی اور پاکستانی
ترکی اور ترکستانی
سب کو ہی یکجا دیکھا
ہم نے امریکا دیکھا
اک امریکی جادوگر
یعنی ایک بڑا افسر
نام ہمارا پوچھے تھا
ہم نے اس کو جتلایا
مقصد اپنے آنے کا
یہاں پہ پائے جانے کا
نکلے بلڈنگ سے باہر
خوش تھے بیٹے سے ملکر
ٹیکسی لی اور گھر پہنچے
لمبی سڑکیں اور رستے
واشنگٹن اور ورجینیا
ہم نے گھنٹہ میں دیکھا
گھر پہنچے، بیٹے نے کہا
اے لکسا او! اے لکسا
روشن کردو گھر بھر کو
موسم کی خبریں دے دو!
چونک کے ہم نے جب دیکھا
نظر کوئی بھی آئی نا​
ظہیراحمدظہیر — جون 26، 2025 5:10 صبح
آپ پہنچ گئے ، خلیل بھائی ۔ نہ صرف پہنچ گئے بلکہ پہنچنے کی روداد بھی منظوم کرڈالی! :):):)
میں سوچ ہی رہا تھا کہ آپ آج آرہے ہوں گے۔ خوش آمدید!!
آپ ذرا تھکن اتار لیں ۔ پھر فون کروں گا آپ کو۔
یاز — جون 26، 2025 11:40 صبح
بہت خوب جناب۔
منظوم یاترا سے دلچسپ شروعاتِ سفر کی ہے۔
محمد خلیل الرحمٰن — جون 26، 2025 2:26 شام
امریکا کی سیر۔
پہلا دن۔ آمد
واشنگٹن کا امریکا
اک دن ہم نے جا دیکھا
بیٹھے اڑن کھٹولے پر
اور جا پہنچے ہم اڑ کر
یو ایس اے کا گھر آنگن
امریکا کا واشنگٹن
امریکا کے امریکی
چینی اور جاپانی بھی
ہندی اور پاکستانی
ترکی اور ترکستانی
سب کو ہی یکجا دیکھا
ہم نے امریکا دیکھا
اک امریکی جادوگر
یعنی ایک بڑا افسر
نام ہمارا پوچھے تھا
ہم نے اس کو جتلایا
مقصد اپنے آنے کا
یہاں پہ پائے جانے کا
نکلے بلڈنگ سے باہر
خوش تھے بیٹے سے ملکر
ٹیکسی لی اور گھر پہنچے
لمبی سڑکیں اور رستے
واشنگٹن اور ورجینیا
ہم نے گھنٹہ میں دیکھا​
گھر پہنچے، بیٹے نے کہا
اے لکسا او! اے لکسا
روشن کردو گھر بھر کو
موسم کی خبریں دے دو!
چونک کے ہم نے جب دیکھا
نظر کوئی بھی آئی نا​
محمداحمد — جون 26، 2025 4:32 شام
بہت خوب خلیل بھائی
یعنی آپ امریکا کی سیر کر رہے ہیں۔اور ہم یہاں آپ کو آوازیں لگا رہے ہیں۔ :)
سیما علی — جون 26، 2025 5:19 شام
بہت خوب
خلیل بھیا
خوش رہیں بیٹے کے ساتھ ۔بچوں قریب ہونے کی خوشی ہی الگ ہے ۔اللہ بچوں کو اپنی امان میں رکھے آمین ۔۔۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%D8%A7-%DA%A9%DB%8C-%D8%B3%DB%8C%D8%B1%DB%94-%D9%BE%DB%81%D9%84%D8%A7-%D8%AF%D9%86%DB%94-%D8%A2%D9%85%D8%AF-%D8%A7%D8%B2-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%AE%D9%84%DB%8C%D9%84-%D8%A7%D9%84%D8%B1%D8%AD%D9%85%D9%B0%D9%86.121648/