ان کی محفل میں نہ جاتے تو نہ رسوا ہوتے-----برائے اصلاح

ارشد چوہدری — مئی 31، 2021 5:07 صبح
الف عین
محمد خلیل الرحمٰن
محمّد احسن سمیع :راحل:
----------------
فاعِلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فِعْلن
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ان کی محفل میں نہ جاتے تو نہ رسوا ہوتے
اس طرح آج نہ دنیا میں یوں تنہا ہوتے
------------
سوچ لوگوں کی زمانے میں جو یکساں ہوتی
یوں جو ہوتا تو مسائل بھی نہ پیدا ہوتے
------------
آگ نفرت کی زمانے سے نہ بجھتی ہرگز
امن ممکن ہی نہیں تھا جو نہ صلحا ہوتے
--------
بات اپنی نہ الگ ہوتی اگر دنیا سے
لوگ ایسے نہ کبھی تیرے وہ اعدا ہوتے
--------
خوفِ محشر نےسکوں دل کا ہے چھینا ہم سے
کاش انساں کی بجائے کوئی تنکا ہوتے
----------
ہم عقیدت سے قدم آپ کے چوما کرتے
اے نبی آپ کے پاؤں کے جو جوتا ہوتے
-----------
وہ بھلاتے نہ کبھی پیار کو تیرے ارشد
ان کے معیارِ محبّت پہ جو پورا ہوتے
---------
الف عین — مئی 31، 2021 10:20 صبح
ان کی محفل میں نہ جاتے تو نہ رسوا ہوتے
اس طرح آج نہ دنیا میں یوں تنہا ہوتے
------------ درست
سوچ لوگوں کی زمانے میں جو یکساں ہوتی
یوں جو ہوتا تو مسائل بھی نہ پیدا ہوتے
------------ جو دونوں مصرعوں میں اچھا نہیں لگتا
پھر تو دنیا میں مسائل....
آگ نفرت کی زمانے سے نہ بجھتی ہرگز
امن ممکن ہی نہیں تھا جو نہ صلحا ہوتے
-------- صلحاء عربی کا لفظ ہے جس میں ل پر بھی پیش ہے۔
بات اپنی نہ الگ ہوتی اگر دنیا سے
لوگ ایسے نہ کبھی تیرے وہ اعدا ہوتے
-------- شتر گربہ. اپنی اور تیری کی وجہ سے
خوفِ محشر نےسکوں دل کا ہے چھینا ہم سے
کاش انساں کی بجائے کوئی تنکا ہوتے
---------- ٹھیک
ہم عقیدت سے قدم آپ کے چوما کرتے
اے نبی آپ کے پاؤں کے جو جوتا ہوتے
----------- صیغے کی غلطی ہے، جوتے ہوتے یا جوتا ہوتا درست ہوتا
وہ بھلاتے نہ کبھی پیار کو تیرے ارشد
ان کے معیارِ محبّت پہ جو پورا ہوتے
--------- یہاں بھی صیغے کی غلطی ہے، پورے ہوتے ہونا تھا یا پورا ہوتا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D9%85%D8%AD%D9%81%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%86%DB%81-%D8%AC%D8%A7%D8%AA%DB%92-%D8%AA%D9%88-%D9%86%DB%81-%D8%B1%D8%B3%D9%88%D8%A7-%DB%81%D9%88%D8%AA%DB%92-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.116458/