ان ہی کے کردار اعلیٰ ہوتےہیں (اصلاح طلب)

زنیرہ عقیل — اگست 30، 2018 11:58 صبح
ان ہی کے کردار اعلیٰ ہوتےہیں
جن کے بھی افکار اعلیٰ ہوتےہیں
فلسفہ عدم تشدد جن کا ہو
ان ہی کے پیکار اعلیٰ ہوتےہیں
سرِ حمیت اونچا رکھنے والوں کے
تعریف و اذکار اعلیٰ ہوتے ہیں
علم و عمل میں جن کا بھی تضاد نہیں
ان ہی کے ادبار اعلیٰ ہوتےہیں
پیروی قانون کی کرنے والے گل
قوموں کے سردار اعلیٰ ہوتے ہیں
زنیرہ گل​
الف عین — اگست 31، 2018 11:53 صبح
افاعیل ؟
زنیرہ عقیل — اگست 31، 2018 1:10 شام
محترم یہ علم نہیں ہے مجھے
الف عین — ستمبر 1، 2018 5:11 صبح
مطلب بحر اور تقطیع، فعلن فاعلن وغیرہ کو افاعیل کہا جاتا ہے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%86-%DB%81%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D8%AF%D8%A7%D8%B1-%D8%A7%D8%B9%D9%84%DB%8C%D9%B0-%DB%81%D9%88%D8%AA%DB%92%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D8%B7%D9%84%D8%A8.103026/