انس کا وزن کیا ہو گیا ۔۔

انس معین — مئی 22، 2019 5:18 شام
احباب سے سوال ہے کے انس کا وزن کیا ہو گیا۔
یہ فعو کے وزن پر ہو گا یا فع کے وزن پر ۔۔
کیا اس کا الف گرا سکتے ہیں ؟
سید عاطف علی — مئی 22، 2019 5:35 شام
انس اسم علم (نام۔ پراپر ناون) ھے اور اس کاوزن فعو ہے۔ یعنی ن پر زبر ۔
انس معین — مئی 22، 2019 5:36 شام
انس اسم علم (نام۔ پراپر ناون) ھے اور اس کاوزن فعو ہے۔ یعنی ن پر زبر ۔
بہت شکریہ عاطف بھائی
سید عاطف علی — مئی 23، 2019 8:01 صبح
بہت شکریہ عاطف بھائی
اگر بطور اصطلاح جن و انس کی ترکیب استعمال کی جائے تو انس کے ن پر جزم ہو گی اور انس کا ( اصل عربی کی بنیاد پر ) وزن فاع ہو گا۔ اس صورت میں یہ اسم علم نہیں ۔ محض اسم عام ہو گا۔
شکیب — مئی 23، 2019 8:19 صبح
انس کا وزن کیا ہو گیا۔
پہلے کوئی پچپن کلو تھا، اب رمضان میں 50 کلو ہوگیا ہے۔
انس معین — مئی 23، 2019 8:21 صبح
پہلے کوئی پچپن کلو تھا، اب رمضان میں 50 کلو ہوگیا ہے۔
ہاہاہاہا ۔۔۔ یہ بھی صحیح ہے ۔۔۔
کیوں کہ مینے گا کی جگہ گیا لکھا ہوا ہے ابھی نظر پڑی۔:p
سید عاطف علی — مئی 23، 2019 8:25 صبح
کیا اس کا الف گرا سکتے ہیں ؟
اور ہاں ، اس کا الف نہیں گرا سکتے ۔
الف گرنے سے ٹوٹ جائے گا ۔ :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%86%D8%B3-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D9%86-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%DB%81%D9%88-%DA%AF%DB%8C%D8%A7-%DB%94%DB%94.106956/