اپنی جاں سے گزر رہا ہے کیا ... غزل براہ اصلاح

اشرف علی — اکتوبر 22، 2020 8:01 شام
معزز اساتذۂ کرام آداب ..!
ایک غزل کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں -
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے - براہ مہربانی اصلاح فرما دیں ... شکریہ
غزل
اپنی جاں سے گزر رہا ہے کیا
یار ! تو سچ میں مر رہا ہے کیا
کیوں مجھے یاد آ رہا ہے وہ
وہ مجھے یاد کر رہا ہے کیا
پھر کسی کا دل اس نے توڑا ہے
پھر کسی پر وہ مر رہا ہے کیا
اس کے گھر کی تجھے خبر کیسے
تو کبھی اس کے گھر رہا ہے کیا
تجھ کو ہر کوئی کر رہا ہے سلام
تجھ سے ہر کوئی ڈر رہا ہے کیا
اشک آنکھوں میں آ رہے ہیں پھر
نشۂ مے اتر رہا ہے کیا
میں جو اشرف نکھر رہا ہوں اب
کوئی مجھ میں سنور رہا ہے کیا
محمل ابراہیم — اکتوبر 23، 2020 11:17 صبح
اشرف علی بھائی آپ کا ٹیگ اساتذہ کو نہیں ملا ہوگا اقتباس کے اندر ہی ٹیگ کیجئے۔میں بھی پہلے اسی طرح ٹیگ کرتی تھی اساتذہ کو، مگر اُن تک میری غزل نہیں پہنچ پاتی تھی۔
شکریہ
دعا گو
سحؔر
اشرف علی — اکتوبر 23، 2020 11:41 صبح
اشرف علی بھائی آپ کا ٹیگ اساتذہ کو نہیں ملا ہوگا اقتباس کے اندر ہی ٹیگ کیجئے۔میں بھی پہلے اسی طرح ٹیگ کرتی تھی اساتذہ کو، مگر اُن تک میری غزل نہیں پہنچ پاتی تھی۔
شکریہ
دعا گو
سحؔر
بہت بہت شکریہ ... جزاک اللّٰہ خیراً
اشرف علی — اکتوبر 23، 2020 11:45 صبح
محترم الف عین صاحب
محترم محمّد احسن سمیع :راحل صاحب
محترم سید عاطف علی صاحب
محترم ظہیراحمدظہیر صاحب
آپ کی خدمت میں ایک غزل کے ساتھ حاضر ہوا ہوں ... براہ مہربانی اصلاح فرما دیں ... شکریہ
الف عین — اکتوبر 24، 2020 9:17 صبح
درست ہے غزل ماشاء اللہ میرے خیال میں
اشرف علی — اکتوبر 24، 2020 7:02 شام
درست ہے غزل ماشاء اللہ میرے خیال میں
بہت بہت شکریہ سر آپ نے توجہ فرمائی اور اپنا قیمتی وقت دیا ------- جزاک اللّٰہ خیراً
پھر میں اس غزل کو اپنی ڈائری میں نوٹ کر لیتا ہوں
شاد و سلامت رہیں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%D8%AC%D8%A7%DA%BA-%D8%B3%DB%92-%DA%AF%D8%B2%D8%B1-%D8%B1%DB%81%D8%A7-%DB%81%DB%92-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%DB%81-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.113632/