اک نیا زخم دے ...

La Alma — جنوری 11، 2017 4:37 شام
اک نیا زخم دے موسمِ درد ہے
بُعد كے خوف سے قُرب کیوں زرد ہے
عشق کی راہ سے دھول کچھ ہے اڑی
راستے میں گرا پِھر کوئی فرد ہے
آتَشِ شوق میں اب نہیں وہ تپش
آرزو بجھ گئی جستجو سرد ہے
آج ہر عکس پِھر دھندلا سا لگے
آئنے پر پڑی کل کی کچھ گرد ہے
کیسی تخصیص ہے ایک سے ہیں سبھی
کرم كے کھائیں پھل زن ہے یا مرد ہے
روشن خیال — جنوری 11، 2017 5:12 شام
Ghazal.jpg
La Alma — جنوری 11، 2017 5:19 شام
بہت بہت شکریہ . آپ کی تصویروں اور فریمز کی دکان ہے کیا ؟ :)
روشن خیال — جنوری 11، 2017 5:25 شام
بہت بہت شکریہ . آپ کی تصویروں اور فریمز کی دکان ہے کیا ؟ :)
فرنڈشپ میں کیا ہے یار ویسے پیسے دوگے تو منع بھی نہیں ہے :)
La Alma — جنوری 11، 2017 5:45 شام
فرنڈشپ میں کیا ہے یار ویسے پیسے دوگے تو منع بھی نہیں ہے :)
تھوڑا حدِ ادب
روشن خیال — جنوری 11، 2017 5:52 شام
سوری یار میں تھوڑا لائٹ موڈ کا بندہ ہوں
اب نہیں بولوں گا
مقدس — جنوری 11، 2017 6:17 شام
روشن خیال بھائی آپ ایسا کریں کہ محفل میں ذرا گھوم پھر کر یہاں کے ماحول کا جائزہ لیں۔۔ یہاں پر کوئی تو کر کے بات نہیں کرتا چاہے کتنا بھی فرینڈلی کیوں نہ ہو۔۔ اور فیمیلز کے ساتھ تو یار اور تو والے ورڈز قطعی الاوڈ نہیں ہیں
روشن خیال — جنوری 11، 2017 6:19 شام
روشن خیال بھائی آپ ایسا کریں کہ محفل میں ذرا گھوم پھر کر یہاں کے ماحول کا جائزہ لیں۔۔ یہاں پر کوئی تو کر کے بات نہیں کرتا چاہے کتنا بھی فرینڈلی کیوں نہ ہو۔۔ اور فیمیلز کے ساتھ تو یار اور تو والے ورڈز قطعی الاوڈ نہیں ہیں
سوری مجھے نہیں پتہ تھا آگے سے خیال کروں گا
روشن خیال — جنوری 11، 2017 6:20 شام
روشن خیال بھائی آپ ایسا کریں کہ محفل میں ذرا گھوم پھر کر یہاں کے ماحول کا جائزہ لیں۔۔ یہاں پر کوئی تو کر کے بات نہیں کرتا چاہے کتنا بھی فرینڈلی کیوں نہ ہو۔۔ اور فیمیلز کے ساتھ تو یار اور تو والے ورڈز قطعی الاوڈ نہیں ہیں
آئی ڈی سے تو نہں پتہ لگتا فیمیلز کا بس بندہ سب سے آپ آپ کرے آگے جو مرضی ہو
ظہیراحمدظہیر — جنوری 11، 2017 7:12 شام
اک نیا زخم دے موسمِ درد ہے
بُعد كے خوف سے قُرب کیوں زرد ہے
عشق کی راہ سے دھول کچھ ہے اڑی
راستے میں گرا پِھر کوئی فرد ہے
آتَشِ شوق میں اب نہیں وہ تپش
آرزو بجھ گئی جستجو سرد ہے
آج ہر عکس پِھر دھندلا سا لگے
آئنے پر پڑی کل کی کچھ گرد ہے
کیسی تخصیص ہے ایک سے ہیں سبھی
کرم كے کھائیں پھل زن ہے یا مرد ہے

بہت خوب! اچھی کاوش ہے !! دھندلا کا وزن ٹھیک نہیں باندھا ۔
آخری شعر اچھا نہیں لگا ۔ شعریت کے درجہ سے بہت نیچے ہے ۔ کرم کے پھل یعنی کیڑے لگے ہوئے پھل ایک تو ازحد غیر معروف ہے دوسرے مجھے کرم کے پھل کی ترکیب میں بھی شبہ ہے ۔ صبر کا پھل ، محنت کا پھل تو ہوتا ہے لیکن کرم کا پھل؟!؟ کرم خوردہ پھل درست ہوگا ۔ یہ میری ناقص رائے ہے ۔
مقدس — جنوری 11، 2017 7:12 شام
آئی ڈی سے تو نہں پتہ لگتا فیمیلز کا بس بندہ سب سے آپ آپ کرے آگے جو مرضی ہو
یہاں سب آپ کہہ کر ہی مخاطب ہوتے ہیں۔۔ آپ نے دیکھا ہو گا کہ سب آپ کو بھی آپ ہی کہہ کر بات کر رہے ہیں
La Alma — جنوری 11، 2017 7:51 شام
بہت خوب! اچھی کاوش ہے !! دھندلا کا وزن ٹھیک نہیں باندھا ۔
آپ کی آرا کا بہت شکریہ .
دھندلا کو "سنگ دل " پر قیاس کرتے ہوئے فاعلن کے وزن پر لیا ہے . کیا "دھند" کو فعل کے وزن پر نہیں باندھا جائے گا ؟
آخری شعر اچھا نہیں لگا ۔ شعریت کے درجہ سے بہت نیچے ہے ۔ کرم کے پھل یعنی کیڑے لگے ہوئے پھل ایک تو ازحد غیر معروف ہے دوسرے مجھے کرم کے پھل کی ترکیب میں بھی شبہ ہے ۔ صبر کا پھل ، محنت کا پھل تو ہوتا ہے لیکن کرم کا پھل؟!؟ کرم خوردہ پھل درست ہوگا ۔ یہ میری ناقص رائے ہے ۔
آپ کو شعر کی تفہیم میں غلطی لگی ہے . یہاں کرم سے مراد کیڑا ہرگز نہیں ... کرم بمعنی قسمت یا نصیب کے ہے . روزمرہ بول چال میں اکثر سننے میں آتا ہے کہ ہر کسی کو اپنے نصیب کا پھل ملتا ہے . اس کا شعر میں استعمال درست ہے یا نہیں یہ ایک الگ سوال ہے .
ظہیراحمدظہیر — جنوری 11، 2017 8:28 شام
دھندلا کو "سنگ دل " پر قیاس کرتے ہوئے فاعلن کے وزن پر لیا ہے . کیا "دھند" کو فعل کے وزن پر نہیں باندھا جائے گا ؟
دھند ہندی ہے اور نون غنہ کے ساتھ ہے ۔ اس کا وزن فع ہے ۔ سنگ دل میں سنگ فارسی ہے اور غنہ نہیں ہے ۔ یہ ہر دفعہ تقطیع ہوتا ہے ۔
آپ کو شعر کی تفہیم میں غلطی لگی ہے . یہاں کرم سے مراد کیڑا ہرگز نہیں ... کرم بمعنی قسمت یا نصیب کے ہے . روزمرہ بول چال میں اکثر سننے میں آتا ہے کہ ہر کسی کو اپنے نصیب کا پھل ملتا ہے . اس کا شعر میں استعمال درست ہے یا نہیں یہ ایک الگ سوال ہے

یعنی یہ فارسی لفظ کِرم (بمعنی کیڑا) نہیں بلکہ ہندی لفظ کَرم ہے ۔ اسی لئے کہتے ہیں کہ کہ جہاں اشتباہ کا اندیشہ ہو وہاں اعراب ضرور استعمال کرنے چاہئیں ۔ :) مزے کی بات یہ ہے کہ آپ نے کئی معروف الفاظ پر تو اعراب استعمال کئے ہیں لیکن جہاں ضروری تھا وہاں نہیں کئے ۔ :):):) بہرحال اس کے باوجود کَرم کا پھل غریب ترکیب ہے ۔ درست محاورہ کرموں کا پھل یا کرموں کا نتیجہ وغیرہ ہے۔ یعنی یہ جمع کی صورت میں استعمال ہوتا ہے واحد نہیں ۔
عاطف ملک — جنوری 13، 2017 7:48 شام
آتَشِ شوق میں اب نہیں وہ تپش
آرزو بجھ گئی جستجو سرد ہے
بہت خوب!
La Alma — جنوری 13، 2017 8:13 شام
شکریہ .
عاطف ملک — جنوری 13، 2017 8:23 شام
آج ہر عکس پِھر دھندلا سا لگے
آئنے پر پڑی کل کی کچھ گرد ہے
شعر بہت عمدہ تھا،اس لیے دماغ میں بیٹھ گیا
گستاخی نہ سمجھی جائے تو ایک تجویز:
دھندلاہٹ سی ہے آج کے عکس میں
آئنے پر پڑی کل کی کچھ گرد ہے
الف عین — جنوری 14، 2017 4:53 صبح
م جھے یہ بھی پسند نہیں آیا۔
عشق کی راہ سے دھول کچھ ہے اڑی
راستے میں گرا پِھر کوئی فرد ہے
۔۔کچھ ہے اڑی ناگوار بیانیہ ہے۔
دھندلا پر بات ہو چکی۔
اور یہاں
کیسی تخصیص ہے ایک سے ہیں سبھی
کرم كے کھائیں پھل زن ہے یا مرد ہے
کرم، را پر جزم کے ساتھ سنسکرت لفظ ہے، جس کا مطلب ’اعمال‘ ہوتا ہے۔ نصیب نہیں۔ جسے ہندوستانی میں ’کرنی‘ کہا جاتا ہے، جیسی کرنی ویسی بھرنی والا۔ لیکن مجھے ’زن ہے یا مرد ہے‘ پسند نہیں آیا، ’زن یا مرد ہو‘ تو ممکن ہے، لیکن ’ہے‘ کے ساتھ؟

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DA%A9-%D9%86%DB%8C%D8%A7-%D8%B2%D8%AE%D9%85-%D8%AF%DB%92.94107/