اک کاوش برائے اصلاح

راشد ماہیؔ — مئی 21، 2018 4:37 شام
یاں راز دفن ہیں تمام اے دل
کبھی پی نینوں کے جام اے دل
آیا دیوانوں میں نام اے دل
اب ہونے دے بدنام اے دل
ان آنکھوں سے آغاز ہوا
چھوڑاب فکرِ انجام اے دل
جس ذات سے اپنی وقعت ہے
اسی ذات میں ہو گمنام اے دل
کوئی دل میں بیٹھا ہو تو
کریں کیوں سرِ طور کلام اے دل
جب وہ پلٹے گا آجائے
قبل از شامِ جاں شام اے دل
پھر پڑ گیا ہوگا کام اے دل
اسنے بھیجا ہے سلام اے دل
یہ نفاقی ناطے زہر لگیں
ہوعداوت بھی سرِ عام اے دل
کیا ہوگا چاند ستاروں کا
وہ جو آئے ہیں لبِ بام اے دل
گاہک ہے نظرِ کرم انکی
یوں ہی بک جا بے دام اے دل
جب اس کو اپنا مان لیا
کیا شکوے گلے ابہام اے دل
کھوئے یوں ماہی،ماہی میں
نہ رہے ہستی نہ ہی نام اے دل
راشد ماہیؔ — مئی 22، 2018 1:14 شام
الف عین
محمد ریحان قریشی — مئی 22، 2018 1:32 شام
بحر پہچان نہیں پایا میں۔
الف عین — مئی 22، 2018 7:57 شام
یہ بحر ہندی لگ رہی ہے، لیکن اس قسم کی بحور سے بچنے کا مشورہ دیتا ہوں مین سب کو۔ میں بھی تقطیع کرتا رہ جاوں گا اور معنی پر غور نہیں کر پاوں گا ۔ اس گزل میں حروف کو بے تحاشا گرایا گیا ہے جو جائز تو ہے لیکن پسندیدہ نہیں۔
راشد ماہیؔ — مئی 24، 2018 8:28 صبح
بحر زمزمہ ہے
فعلن فعلن فعلن فعلن
جیسے
یاں را =فعلن
ز دفن =فعِلن
ہیں تما=فعِلن
م اے دل=فعلن
کبھی پی=فعِلن
نینوں=فعلن
کے جا=فعلن
م اے دل=فعلن
راشد ماہیؔ — مئی 25، 2018 12:38 شام
سر الف عین
محمد خرم یاسین — مئی 25، 2018 12:53 شام
بحر زمزمہ ہے
فعلن فعلن فعلن فعلن
جیسے
یاں را =فعلن
ز دفن =فعِلن
ہیں تما=فعِلن
م اے دل=فعلن
کبھی پی=فعِلن
نینوں=فعلن
کے جا=فعلن
م اے دل=فعلن
راشد بھائی کبھی پی=فعِلن کیسے ہوا؟
الف عین — مئی 25، 2018 8:14 شام
راشد بھائی کبھی پی=فعِلن کیسے ہوا؟
کب۔ پی ۔ کبھی کی ی کے اسقاط کے ساتھ
محمد خرم یاسین — مئی 26، 2018 6:20 شام
کب۔ پی ۔ کبھی کی ی کے اسقاط کے ساتھ
شکریہ استادِ محترم۔ اس غزل میں بہت سے حروف کو گرایا گیا ہے۔ اس کے بارے میں اس لیے پوچھا کہ ھ کو تو ویسے ہی نظر انداز کردیتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ی کو گرانے سے ھی دونوں کو ہی گرا دیا گیا، گوکہ یہ مستعمل ہے لیکن تھوڑی مشکل میں ڈالتا ہے۔ مجھے یاد ہے ایک بار ڈاکٹر ریاض مجید کی ایک کتاب (نام شاید ڈوبتے آدمی کا ہاتھ تھا) کے اکثر مصرعے بحر سے خارج لگتے تھے لیکن جب ان پر خوب غو رکرتا تو سمجھ آتا جاتاتھا۔ میں نے اس حوالے سے اپنے ایک استادِ محترم سے پوچھا تو انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب نے یہاں "استادی" دکھانے کے لیے خود سے ایسا کیا ہے۔ :)
منصور محبوب چوہدری — مئی 27، 2018 8:56 شام
چھوڑاب فکرِ انجام اے دل

اس کی تقطیع نہیں ہو رہی
قبل از شام کی بھی نہیں ۔ شاید قبلِ ہے ؟
الف عین — مئی 29، 2018 8:21 صبح
چھوڑ اب، فکرے، انجا، مے دل
اور
قبل از، شامے، جاں شا، مے دل
منصور محبوب چوہدری — مئی 29، 2018 6:19 شام
چھوڑ اب، فکرے، انجا، مے دل
اور
قبل از، شامے، جاں شا، مے دل

چھوڑ اب کو چھو ڑب پڑھنا صحیح ہے ؟
الف عین — مئی 30، 2018 7:25 صبح
چھوڑ اب کو چھو ڑب پڑھنا صحیح ہے ؟
جی ہاں۔ الف کے وصال کے ساتھ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DA%A9-%DA%A9%D8%A7%D9%88%D8%B4-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.101481/