اگلی غزل برائے اصلاح

محمد شکیل خورشید — اکتوبر 8، 2018 8:53 صبح
آنکھ میں اک سوال ہوتا ہے
بس یونہی عرضِ حال ہوتا ہے
بات میں بھی تھکن جھلکتی ہے
اور لہجہ نڈھال ہوتا ہے
بس کسی دن وہ یاد آتے ہیں
اور وہ دن کمال ہوتا ہے
ایک لمحہ تری جدائی میں
جیسے فرقت کا سال ہوتا ہے
رنج تو عشق نے اٹھائے ہیں
حسن کیوں پُر ملال ہوتا ہے
شہر میں یہ سکوت ہے یا حبس
سانس لینا محال ہوتا ہے
روٹھ جاتی ہے جب شکیل ہنسی
زندگی کا زوال ہوتا ہے
الف عین — اکتوبر 9، 2018 7:37 صبح
یہ تو دیکھ چکا ہوں!
محمد شکیل خورشید — اکتوبر 9، 2018 8:42 صبح
یہ تو دیکھ چکا ہوں!
استادِ محترم!
شائد کوئی غلط فہمی ہے، یہ تو کل ہی لکھی اور آپ کی خدمت میں پیش کردی
انیس جان — اکتوبر 9، 2018 9:26 صبح
حسن کو کیوں ملال ہوتا ہے
الف عین — اکتوبر 10، 2018 5:23 صبح
درست ہے غزل ماشاء اللہ
الف عین — اکتوبر 10، 2018 6:19 صبح
حسن کو کیوں ملال ہوتا ہے
حسن کیوں پر ملال ہوتا ہے
کی بہ نسبت یہ بہتر مصرع دیا ہے انیس جان نے، لیکن یہ نہیں بتایا کہ ایک مصرع کیوں دیا گیا ہے
محمد شکیل خورشید — اکتوبر 10، 2018 10:34 صبح
درست ہے غزل ماشاء اللہ
حوصلہ افزائی کا شکریہ، استادِ محترم!
انیس جان — اکتوبر 10، 2018 12:19 شام
حسن کیوں پر ملال ہوتا ہے
کی بہ نسبت یہ بہتر مصرع دیا ہے انیس جان نے، لیکن یہ نہیں بتایا کہ ایک مصرع کیوں دیا گیا ہے
میرا یہی مطلب تھا کہ یہ مصرع صحیح رہے گا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DA%AF%D9%84%DB%8C-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.103589/