اہلِ سُخن سے ایک سوال

ارشد چوہدری — فروری 1، 2019 4:13 صبح
کیا ---جینا پینا سینا کے ساتھ کرنا، گِرنا، مرنا ،اُٹھنا، بیٹھنا، چلنا پھرنا، کھانا پینارکنا رکنا وغیرہ وغیرہ یعنی ( نا) پر ختم ہونے والے تمام الفاظ کو ہم قافیہ بنایا جا سکتا ہے یا نہیں
فلسفی — فروری 1، 2019 4:39 صبح
اگر آپ مطلع کے ایک مصرع میں کوئی ایسا لفظ لے آئیں جس میں "نا" اضافی نہ ہو (مثلا زمانہ، فسانا، ترانہ) تو باقی تمام الفاظ بطور قافیہ استعمال ہو سکتے ہیں۔ بصورت دیگر "نا" کے بغیر بھی جو لفظ ہم قافیہ وہ ایک غزل میں بطور قافیہ استعمال ہو سکتے ہیں مثلا جینا، پینا وغیرہ کیونکہ جی، پی، ہم قافیہ ہیں۔
یہ چند گزارشات ہیں، زیادہ بہتر تو اساتذہ میں سے کوئی بتائے گا۔
الف عین — فروری 1، 2019 10:39 صبح
کیا ---جینا پینا سینا کے ساتھ کرنا، گِرنا، مرنا ،اُٹھنا، بیٹھنا، چلنا پھرنا، کھانا پینارکنا رکنا وغیرہ وغیرہ یعنی ( نا) پر ختم ہونے والے تمام الفاظ کو ہم قافیہ بنایا جا سکتا ہے یا نہیں
نہیں ۔ اگر زمانہ ترانہ قوافی بھی ہوں تو 'انا' والے قوافی ہی درست ہوں گے جانا، کھانا۔ سفینہ مدینہ کے ساتھ جینا پینا درست قوافی ہیں لیکن کھانا اور پینا نہیں
فاخر — فروری 1، 2019 11:24 صبح
درست فرمايا !
فلسفی — فروری 1، 2019 11:33 صبح
نہیں ۔ اگر زمانہ ترانہ قوافی بھی ہوں تو 'انا' والے قوافی ہی درست ہوں گے جانا، کھانا۔ سفینہ مدینہ کے ساتھ جینا پینا درست قوافی ہیں لیکن کھانا اور پینا نہیں
جی سر بالکل ٹھیک، "نا" سے پہلے والے الف کی طرف دھیان ہی نہیں گیا۔ آپ کی وضاحت کے لیے بہت بہت شکریہ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%81%D9%84%D9%90-%D8%B3%D9%8F%D8%AE%D9%86-%D8%B3%DB%92-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%B3%D9%88%D8%A7%D9%84.105293/