Shanawar — مئی 24، 2021 8:32 صبح
غزل
"اداسی بال کھولے سو رہی ہے"
مسلسل شام بیٹھی رو رہی ہے
اگر چھوڑیں تو کیسے میکَدے کو
اسی پر بات کب سے ہو رہی ہے
مکمل تھی کہانی میری لیکن
مرے کردار آدھے کھو رہی ہے
جوانی جب ڈھلے گی ہو گا کیا پھر
حسیں چہروں پہ حیرت ہو رہی ہے
پکارے گی مجھے ڈھونڈا کرے گی
نَگر میں اس کے محفل جو رہی ہے
گرا کر آنکھ سے آنسو مری وہ
خُوشی سے اب وہ جینے کو رہی ہے
جَگا کر ہجر کو میرے "شناور"
وہ پہلو میں خوشی کے سو رہی ہے
محمداحمد — مئی 24، 2021 10:56 صبح
یہ آپ کی اپنی غزل ہے؟
غالباً غلط زمرہ منتخب کر لیا ہے آپ نے۔
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی — مئی 24، 2021 11:31 صبح
یہ آپ کی اپنی غزل ہے؟
غالباً غلط زمرہ منتخب کر لیا ہے آپ نے۔
محمد تابش صدیقی
غالباً مصرعِ طرح کو واوین میں کرنا بھول گئے ہیں۔
زمرہ درست کر دیا ہے۔
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 24، 2021 12:05 شام
ہماری صلاح
عمومی طور پر یوں لگتا ہے جیسے آپ کو وزن کا اندازہ ہے ۔ صرف الفاظکی نشست اور مضمون بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ چند ایک اشعار میں وزن کا مسئلہ ہے جو یقین ہے آپ خود بہتر کرلیں گے۔
جوانی جب ڈھلے گی کیا ہو گا پھر
اس مصرع میں آپ نے ہوگا کو ہگا باندھا ہے۔ دوبارہ کہہ لیجیے
خشی کے پہلو میں خُد سو رہی ہے
سب سے پہلے دو الفاظ کا املا درست کرلیجیے
خشی نہیں بلکہ خوشی
خد نہیں بلکہ خود
یہاں بھی پہلو کو آپ نے پہل باندھا ہے۔
باقی اصلاح کے لیے اساتذہ کا انتظار کیجیے۔
Shanawar — مئی 24، 2021 1:11 شام
ہماری صلاح
عمومی طور پر یوں لگتا ہے جیسے آپ کو وزن کا اندازہ ہے ۔ صرف الفاظکی نشست اور مضمون بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ چند ایک اشعار میں وزن کا مسئلہ ہے جو یقین ہے آپ خود بہتر کرلیں گے۔
اس مصرع میں آپ نے ہوگا کو ہگا باندھا ہے۔ دوبارہ کہہ لیجیے
سب سے پہلے دو الفاظ کا املا درست کرلیجیے
خشی نہیں بلکہ خوشی
خد نہیں بلکہ خود
یہاں بھی پہلو کو آپ نے پہل باندھا ہے۔
باقی اصلاح کے لیے اساتذہ کا انتظار کیجیے۔
بہت بہت شکریہ اس قدر خوب صورتی کے ساتھ اصلاح فرمائی آپ نے محبت کا مقروووض ہو۔۔ گویا خوشی خشی لکھا کہ و کو گرا دیا۔۔اکثر لوگ پھر کہتے ہیں خوشی کا وزن فعلن ہے. مفا/فعو خُشی کرنا پڑتا۔ تو آپ کا بہت شکریہ ۔ محبتیں آپ ۔۔ سلامت رہیں جزاک اللہ الخیر
Shanawar — مئی 24، 2021 1:13 شام
یہ آپ کی اپنی غزل ہے؟
غالباً غلط زمرہ منتخب کر لیا ہے آپ نے۔
محمد تابش صدیقی
جی الحمد اللہ۔۔۔ناصر صاحب کا مصرح. اداسی بال کھولے سو رہی ہے لیا گرہ لگائی اعر غزل کی تخیلق کی۔۔امید کرتا ہوں پسند آئی گی آپ کو۔
Shanawar — مئی 24، 2021 1:16 شام
یہ آپ کی اپنی غزل ہے؟
غالباً غلط زمرہ منتخب کر لیا ہے آپ نے۔
محمد تابش صدیقی
براہِ مہربانی اصلاح فرما دیں درست زمرے کا انتخاب کیسے کیا جائے. گویا ابھی یہاں قدم رکھا تو ابھی نا آشنا ہوں
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 24، 2021 1:20 شام
براہِ مہربانی اصلاح فرما دیں درست زمرے کا انتخاب کیسے کیا جائے. گویا ابھی یہاں قدم رکھا تو ابھی نا آشنا ہوں
درست زمرہ "اصلاح سخن" کا زمرہ تھا جس میں آپ کی غزل کو منتقل کیا جاچکا ہے۔
Shanawar — مئی 24، 2021 1:23 شام
درست زمرہ "اصلاح سخن" کا زمرہ تھا جس میں آپ کی غزل کو منتقل کیا جاچکا ہے۔
بہت محبت امیدِ واثق اچھے مشاورات اور بہت اچھا سیکھنے کو ملنے کے ساتھ بہترین اساتذہ حضرات سے آشنا ہو پاؤں گا۔۔۔
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 24، 2021 1:24 شام
بہت محبت امیدِ واثق اچھے مشاورات اور بہت اچھا سیکھنے کو ملنے کے ساتھ بہترین اساتذہ حضرات سے آشنا ہو پاؤں گا۔۔۔
ان شاءاللہ
محمداحمد — مئی 24، 2021 1:24 شام
غالباً مصرعِ طرح کو واوین میں کرنا بھول گئے ہیں۔
یہ زحمت بھی آپ ہی کو کرنی ہوگی شاید۔
محمداحمد — مئی 24، 2021 1:25 شام
براہِ مہربانی اصلاح فرما دیں درست زمرے کا انتخاب کیسے کیا جائے. گویا ابھی یہاں قدم رکھا تو ابھی نا آشنا ہوں
شناور بھائی! آپ ٹھیک جگہ پہنچے ہیں یہاں بہت اچھے اساتذہ موجود ہیں یقیناً آپ کو یہاں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 24، 2021 1:25 شام
یہ زحمت بھی آپ ہی کو کرنی ہوگی شاید۔
چلیے ہم کردیتے ہیں!
محمداحمد — مئی 24، 2021 1:26 شام
Shanawar — مئی 24، 2021 1:29 شام
شناور بھائی! آپ ٹھیک جگہ پہنچے ہیں یہاں بہت اچھے اساتذہ موجود ہیں یقیناً آپ کو یہاں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
جی ان شاءاللہ اعلٰی ظرفی کی ترجمانی کرتی خوبصورت شخصیات کی گفتگو بہت پسند آئی سب کی محبتوں کا مقروض ہوں. جزاک اللہ.