محمد شکیل خورشید — جولائی 19، 2018 1:52 شام
درد کو سینچتے رہے ہم بھی
نقش اک کھینچتے رہے ہم بھی
اشک تھے بےقرار بہنے کو
آنکھ کو میچتے رہے ہم بھی
نالہ نوکِ زباں پہ رکھا تھا
ہونٹ کو بھینچتے رہے ہم بھی
لوگ بھی خواب کے پجاری تھے
اور گماں بیچتے رہے ہم بھی
ایک غمخوار مل گیا تھا شکیل
بات کو کھینچتے رہے ہم بھی
محمد تابش صدیقی — جولائی 19، 2018 1:57 شام
درد کو سینچتے رہے ہم بھی
نقش اک کھینچتے رہے ہم بھی
اشک تھے بےقرار بہنے کو
آنکھ کو میچتے رہے ہم بھی
نالہ نوکِ زباں پہ رکھا تھا
ہونٹ کو بھینچتے رہے ہم بھی
لوگ بھی خواب کے پجاری تھے
اور گماں بیچتے رہے ہم بھی
ایک غمخوار مل گیا تھا شکیل
بات کو کھینچتے رہے ہم بھی
قوافی درست معلوم نہیں ہوتے
کھینچتے ، سینچتے کے ساتھ میچتے، بیچتے قوافی نہیں ہو سکتے۔
شاہد شاہنواز — جولائی 19، 2018 2:20 شام
قوافی درست معلوم نہیں ہوتے
کھینچتے ، سینچتے کے ساتھ میچتے، بیچتے قوافی نہیں ہو سکتے۔
میچنا ویسے بھی کوئی درست اردو معلوم نہیں ہوتی۔۔۔
شاہد شاہنواز — جولائی 19، 2018 2:21 شام
قوافی درست ہیں یا نہیں؟
یہ بات
مزمل شیخ بسمل سے پوچھئے ۔۔
محمد ریحان قریشی — جولائی 19، 2018 2:41 شام
سینچتے اور کھینچتے میں "چ" حرفِ روی، ن ردفِ زائد، "ت" حرفِ وصل اور "ے" حرفِ خروج ہے۔ اگلے قوافی میں ان میں سے کسی حرف کا بھی اختلاف جائز نہیں ہے۔
امان زرگر — جولائی 19، 2018 4:16 شام
سینچتے اور کھینچتے میں "چ" حرفِ روی، ن ردفِ زائد، "ت" حرفِ وصل اور "ے" حرفِ خروج ہے۔ اگلے قوافی میں ان میں سے کسی حرف کا بھی اختلاف جائز نہیں ہے۔
قافیہ کے متعلق ان تمام اصطلاحات کی تعریفیں بھی بتائیں یا کوئی لنک دیں جہاں سے پڑھی جا سکیں۔۔۔
محمد ریحان قریشی — جولائی 19، 2018 10:11 شام
قافیہ کے متعلق ان تمام اصطلاحات کی تعریفیں بھی بتائیں یا کوئی لنک دیں جہاں سے پڑھی جا سکیں۔۔۔
اس کتاب سے رجوع کیجیے:
Ilm-e-Qafia ebooks by Mumtaz alrashid Minhas | Rekhta
محمد شکیل خورشید — جولائی 20، 2018 7:57 صبح
قوافی درست معلوم نہیں ہوتے
کھینچتے ، سینچتے کے ساتھ میچتے، بیچتے قوافی نہیں ہو سکتے۔
شکریہ، نشاندہی کا
محمد شکیل خورشید — جولائی 20، 2018 8:00 صبح
سینچتے اور کھینچتے میں "چ" حرفِ روی، ن ردفِ زائد، "ت" حرفِ وصل اور "ے" حرفِ خروج ہے۔ اگلے قوافی میں ان میں سے کسی حرف کا بھی اختلاف جائز نہیں ہے۔
وضاحت کا شکریہ