ایک تکبندی برائے اصلاح

رحیم ساگر بلوچ — جولائی 1، 2014 7:39 صبح
نہیں اب سخن میں وہ لذت یقینا
اسے چاہئے کوئی جدت یقینا
شمیم وفا ہے نہ بوئے سخن ہے
خفا ہے چمن سے وہ نگہت یقینا
ہواؤں میں اک بے کلی ہے عجب سی
ہوا دشت سے قیس رخصت یقینا
گلستاں گلستاں ہے خوشبو ہی خوشبو
کسی زلف کی ہے یہ نکہت یقینا
کسی کے خیالوں میں رہتے ہیں گم سم
انہیں ہوگئی ہے محبت یقینا
یہ سرخی یہ کاجل یہ کنگن یہ پایل
نہیں تم کو ان کی ضرورت یقینا
کہے آئینہ ہر کسی سے، نہیں ہے
کوئی آپ سا خوبصورت یقینا
رحیم ساگر
محمد اسامہ سَرسَری — جولائی 1، 2014 7:47 صبح
ماشاءاللہ بہت ہی عمدہ ہے۔
ڈھیر ساری داد قبول فرمائیے۔
رحیم ساگر بلوچ — جولائی 5، 2014 3:57 صبح
جزاک اللہ سر

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%AA%DA%A9%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.75724/