ایک سوال

ارشد چوہدری — اگست 28، 2018 3:35 صبح
محترم الف عین اور دوسرے اساتذہ سے ایک سوال۔۔
٭٭ بعض شعرا کی بعض غزلیں دیکھی ہیں جن میں قوافی کے بعد ردیف نہیں ہوتا۔ کیا ایسا کرنا صحیح ہے۔
ارشد چوہدری — اگست 28، 2018 3:35 صبح
الف عین
محمد تابش صدیقی — اگست 28، 2018 3:58 صبح
جی ایسی غزل غیر مردف غزل کہلاتی ہے۔
سید عاطف علی — اگست 28، 2018 5:53 صبح
در اصل ردیف قافیہ غزل کے لوازمات میں سے ہے اور غزل اردو شاعری کی نازک ترین صنف ہے ۔
سو ایسی غزل میں ردیف کا آخری ٹکڑے، حرف یا آواز کو ردیف مقدرہ صورت میں مان لیا جاتا ہے تاکہ قاعدے سے ہم آہنگ رہے اور اس طرح اس میں کوئی حرج نہیں رہتا۔ واللہ اعلم۔
محمد تابش صدیقی — اگست 28، 2018 5:54 صبح
سو ایسی غزل میں ردیف کا آخری ٹکڑے، حرف یا آواز کو ردیف مقدرہ صورت میں مان لیا جاتا ہے تاکہ قاعدے سے ہم آہنگ رہے اور اس طرح اس میں کوئی حرج نہیں رہتا۔ واللہ اعلم۔
قافیہ
سید عاطف علی — اگست 28، 2018 5:57 صبح
جی ہاں جی ہاں ۔ وہی ۔شکریہ ۔ :) ۔
اللہ شاد رکھے ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%B3%D9%88%D8%A7%D9%84.102991/