ایک سوال؟؟؟

عمران سرگانی — مئی 14، 2019 4:14 شام
السلام علیکم ! سر الف عین و دیگر اساتذہ
کیا لفظ ' زمانوں ' اور ' آنکھوں ' ہم قافیہ ہو سکتے ہیں؟؟؟
شکیب — مئی 14، 2019 5:44 شام
میرے علم کے مطابق استعمال نہ کرنا صائب ہوگا۔
وں جمع کے صیغے کے لیے استعمال ہوا ہے، اسے (کلمۂ آخر متحد المعنی کو)ہٹانے پر زمان اور آنکھ بچتے ہیں جو ہم قافیہ نہیں ہیں۔
بعض کے نزدیک محض ہم آواز ہونے کی وجہ سے قافیہ کہہ دیا جاتا ہے، تو شاید مانا جائے۔
الف عین — مئی 15، 2019 5:03 صبح
میں تو انہیں قافیہ مان لیتا ہوں، لفظ اصل والی تعریف سے میں مکمل اتفاق نہیں رکھتا۔ بوں، پوں، توں.... پر ختم ہونے والے قوافی درست ہوں گے
عمران سرگانی — مئی 16، 2019 10:15 صبح
بہت شکریہ سر شکیب اور سر الف عین صاحب۔۔۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%B3%D9%88%D8%A7%D9%84%D8%9F%D8%9F%D8%9F.106847/