احمد بلال — جولائی 11، 2013 9:54 شام
موجود ہوں میں دنیا میں جوں کانٹوں میں ہے گل
بن بھی نہ پائے ساتھ ہے اور رہنا ناگزیر
الف عین
نایاب — جولائی 11، 2013 9:58 شام
خیال تو بہت خوب ہے محترم بھائی
الف عین — جولائی 12، 2013 5:37 صبح
حروف کا اسقاط بھلا نہیں لگ رہا ہے پہلےمصرعے کو یوں کہیں تو بہتر ہو
موجود ہوں میں ایسے کہ کانٹوں میں جیسے پھول
یا
موجود ہوں جہان میں کانٹوں میں جیسے پھول
دوسرے مصرعے کی روانی بھی بہتر کی جا سکتی ہے، سوچیں کچھ
احمد بلال — جولائی 15، 2013 9:11 شام
حروف کا اسقاط بھلا نہیں لگ رہا ہے پہلےمصرعے کو یوں کہیں تو بہتر ہو
موجود ہوں میں ایسے کہ کانٹوں میں جیسے پھول
یا
موجود ہوں جہان میں کانٹوں میں جیسے پھول
دوسرے مصرعے کی روانی بھی بہتر کی جا سکتی ہے، سوچیں کچھ
ہستی مری مثالِ گلِ درمیانِ خار
بن بھی نہ ساتھ پائے مگر رہنا ناگزیر
یا
"موجود ہوں جہان میں کانتوں میں جیسے پھول"
بن بھی نہ ساتھ پائے مگر رہنا ناگزیر
الف عین — جولائی 16، 2013 7:55 صبح
بات اب بھی نہیں بنی دوسرے مصرع میں
احمد بلال — جولائی 16، 2013 7:03 شام
بات اب بھی نہیں بنی دوسرے مصرع میں
پہلا کس طرح بہتر ہے؟
الف عین — جولائی 17، 2013 7:05 صبح
میرے اصلاح شدہ مصرعے سے جسے قبول کر لیا گیا ہے
احمد بلال — جولائی 23، 2013 8:16 شام
موجود ہوں جہان میں کانٹوں میں جیسے پھول
ملتی نہیں ہے میری طبیعت کسی کے ساتھ