ایک شعر

محمد ریحان قریشی — اپریل 29، 2016 12:07 شام
اٹھ گیا هوں میں جهاں سے قم عیسیٰ سن کر
زندگی کو هے جلا مرگ کا ساماں هونا
کیا دوسرا مصرع درست هے؟
شاہد شاہنواز — جون 29، 2016 12:15 شام
اگر تقطیع کے اعتبار سے پوچھ رہے ہیں تو درست ہے۔۔
لیکن معنوی اعتبار سے
"زندگی کی ہے جِلا "درست ہوگا ۔۔۔ جہاں تک مجھے محسوس ہوا ۔۔۔
محمد ریحان قریشی — جون 29، 2016 12:25 شام
اگر تقطیع کے اعتبار سے پوچھ رہے ہیں تو درست ہے۔۔
لیکن معنوی اعتبار سے
"زندگی کی ہے جِلا "درست ہوگا ۔۔۔ جہاں تک مجھے محسوس ہوا ۔۔۔
یہ شعر میں نے بعد میں تبدیل کر دیا تھا
اٹھ گیا دہر سے سن کر قم عیسیٰ ، تھا فقط
میرا ممکن کسی اعجاز سے بے جاں ہونا
لیکن شعر میں سخت تعقید ہے۔
اس کا کچھ کیا جا سکتا ہے؟
شاہد شاہنواز — جون 29، 2016 12:39 شام
یہ شعر میں نے بعد میں تبدیل کر دیا تھا
اٹھ گیا دہر سے سن کر قم عیسیٰ ، تھا فقط
میرا ممکن کسی اعجاز سے بے جاں ہونا
لیکن شعر میں سخت تعقید ہے۔
اس کا کچھ کیا جا سکتا ہے؟
الفاظ کی درست ترتیب اس شعر کوجاندار بنا سکتی ہے۔
تعقید سے آپ کی کیا مراد ہے؟

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%B4%D8%B9%D8%B1.89641/