ایک شعر کی اصلاح درکار ہے

فرحان محمد خان — اپریل 8، 2017 8:09 صبح
فاقَہ سےمر رہے ہیں بچہ غریب کے
اے خدا اک عمر اب ہمیں کر عطا
فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن
فرحان محمد خان — اپریل 8، 2017 8:09 صبح
سر الف عین
سر محمد ریحان قریشی
محمد ریحان قریشی — اپریل 8، 2017 8:16 صبح
ے خدا اک عمر اب ہمیں کر عطا
اے خدا ایک عمر اب ہمیں کر عطا
فاقَہ سےمر رہے ہیں بچہ غریب کے
بے وزن ہے۔
فرحان محمد خان — اپریل 8، 2017 8:27 صبح
اے خدا ایک عمر اب ہمیں کر عطا
بے وزن ہے۔
سر کس لفظ کی وجہ سے بے وزن ہو رہا ہے
محمد ریحان قریشی — اپریل 8، 2017 8:30 صبح
سر کس لفظ کی وجہ سے بے وزن ہو رہا ہے
فاقہ سے مر رہے ہیں بچے فاعلن فاعلن فاعلن
غریب کے مفاعلن
فرحان محمد خان — اپریل 8، 2017 8:34 صبح
فاقَہ سےمر رہے ہیں بچہ شاذکے
فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن
سر محمد ریحان قریشی
فرحان محمد خان — اپریل 8، 2017 8:39 صبح
فاقَہ سےمر رہے ہیں بچہ شام کے
فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن
سر محمد ریحان قریشی
محمد ریحان قریشی — اپریل 8، 2017 8:50 صبح
ہاں اب وزن درست ہے۔
فرحان محمد خان — اپریل 8، 2017 8:55 صبح
ہاں اب وزن درست ہے۔
سر دونوں میں سے اچھا مصرعہ کون سا ہے
محمد ریحان قریشی — اپریل 8، 2017 9:06 صبح
سر دونوں میں سے اچھا مصرعہ کون سا ہے
شاذ کے بچے چہ معنیٰ دارد؟
دوسرا مصرع درست ہے۔
فرحان محمد خان — اپریل 8، 2017 10:58 صبح
شاذ کے بچے چہ معنیٰ دارد؟
دوسرا مصرع درست ہے۔
غریب کے بچہ
فرحان محمد خان — اپریل 8، 2017 11:23 صبح
اے خدا اک عمر اب ہمیں کر عطا
فاقوں سےمر رہے ہیں بچے شام کے
سر محمد ریحان قریشی
الف عین — اپریل 9، 2017 6:43 صبح
یہ بچنے فعل سے برآمد ہوا بچے ہے تو درست ہے لیکن مطلب کے لحاظ سے بمعنی اطفال ہونا چاہیے جو بغیر تشدید کے غلط ہے۔
پہلا مصرع بحر سے خارج ہے۔
دونوں مصرعوں میں ربط بھی نہیں محسوس ہوتا ہے
محمد ریحان قریشی — اپریل 9، 2017 7:04 صبح
جو بغیر تشدید کے غلط ہے۔
ویسے سر بچہ تشدید کے بغیر عام بول چال میں تو نہیں بولا جاتا مگر اقبال نے بغیر تشدید کے بھی باندھا ہے
پھر ان شاہیں بچوں کو بال و پر دے
الف عین — اپریل 9، 2017 7:39 صبح
فارسی ترکیب میں درست ہے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%B4%D8%B9%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D8%AF%D8%B1%DA%A9%D8%A7%D8%B1-%DB%81%DB%92.95677/