ایک شعر۔ (فاعلاتن مفاعلن فعلن)

نوید ناظم — نومبر 1، 2016 5:51 شام
تم' جو جلتے ہو میری منزل سے
تم نے میرا سفر نہیں دیکھا !!
الف عین — نومبر 2، 2016 4:20 صبح
تکنیکی طور پر درست
اکمل زیدی — نومبر 2، 2016 10:14 صبح
تم' جو جلتے ہو میری منزل سے
تم نے میرا سفر نہیں دیکھا !!
اس شعر کا محرک بیان کیجیے گا ...کچھ مقصدیت واضح نہیں ہو رہی ... اسمیں۔ ۔ مطلب کوئی کسی غلط فہمی میں ہے اور آپ کے سفر کا ادراک نہیں کر پا رہا . . . یا اویں کسی کو تپانا مقصود ہے ..؟:whistle:
محمداحمد — نومبر 2، 2016 10:35 صبح
اس شعر کا محرک بیان کیجیے گا

اگر شعراء سے اشعار کے محرکات پوچھے جانے لگے تو پھر ہو گئی شاعری۔ :)
اکمل زیدی — نومبر 2، 2016 10:39 صبح
اگر شعراء سے اشعار کے محرکات پوچھے جانے لگے تو پھر ہو گئی شاعری۔ :)
احمد بھائی ...اب خا مخواہ تکے لگانے سے بہتر ہیں پوچھ ہی لیں اسے ہماری کم عقلی سمجھیں ..... :(۔
۔حالانکے آپ دل میں کہہ رہے ہونگے یار کتنا بنتا ہے یہ ۔:LOL:
محمداحمد — نومبر 2، 2016 10:42 صبح
احمد بھائی ...اب خا مخواہ تکے لگانے سے بہتر ہیں پوچھ ہی لیں اسے ہماری کم عقلی سمجھیں ..... :(۔

ہاہاہاہا۔۔۔!
ہماری کلاس میں بھی ایک لڑکا ہوتا تھا راؤ بابر ۔ اُسے جب کوئی شعر سُنایا جاتا تو وہ کہتا تھا کہ بھائی اس کا مطلب بھی بتا دو ورنہ میں خود کوئی غلط سلط مطلب نہ سمجھ لوں۔ :) :) :)
اکمل زیدی — نومبر 2، 2016 10:46 صبح
ہاہاہاہا۔۔۔!
ہماری کلاس میں بھی ایک لڑکا ہوتا تو راؤ بابر ۔ اُسے جب کوئی شعر سُنایا جاتا تو وہ کہتا تھا کہ بھائی اس کا مطلب بھی بتا دو ورنہ میں خود کوئی غلط سلط مطلب نہ سمجھ لوں۔ :) :) :)
:) احمد بھائی میں نے جو سمجھا وہ بیان بھی کیا ہے . . .
محمداحمد — نومبر 2، 2016 10:59 صبح
اس شعر کا محرک بیان کیجیے گا ...کچھ مقصدیت واضح نہیں ہو رہی ... اسمیں۔ ۔ مطلب کوئی کسی غلط فہمی میں ہے اور آپ کے سفر کا ادراک نہیں کر پا رہا . . . یا اویں کسی کو تپانا مقصود ہے ..؟:whistle:

غالباً شاعر کی 'منزل' سے مراد کسی مقام کے حصول (Achievement) سے ہے۔ یعنی جناب کو جو میرا موجودہ مقام دیکھ کر جلن ہو رہی ہے۔ تو جناب کی خدمت میں عرض ہے کہ اس مقصد کے حصول کے لئے میں نے بہت کٹھنائیاں اُٹھائیں ہیں تب کہیں جا کر اس مقام پر پہنچا ہوں۔
اکمل زیدی — نومبر 2، 2016 11:13 صبح
غالباً شاعر کی 'منزل' سے مراد کسی مقام کے حصول (Achievement) سے ہے۔ یعنی جناب کو جو میرا موجودہ مقام دیکھ کر جلن ہو رہی ہے۔ تو جناب کی خدمت میں عرض ہے کہ اس مقصد کے حصول کے لئے میں نے بہت کٹھنائیاں اُٹھائیں ہیں تب کہیں جا کر اس مقام پر پہنچا ہوں۔
اس کو سادہ لفظوں میں اگر یوں کردیں -- خون دل صرف کیا ہے تو بہار آئی ہے ...ایسے ہی پھوکٹ میں نہیں پائی ہے ....:question:
محمداحمد — نومبر 2، 2016 11:17 صبح
اس کو سادہ لفظوں میں اگر یوں کردیں -- خون دل صرف کیا ہے تو بہار آئی ہے ...ایسے ہی پھوکٹ میں نہیں پائی ہے ....:question:
:)
حاسدین کو براہِ راست مخاطب کرنے کا لطف جاتا رہے گا۔ :)
ہماری طرف سے اتنا ہی۔۔۔!
کہ شاعر صاحب کافی سنجیدہ واقع ہوئے ہیں اور اُن سے ہمارا اتنا ہنسی مذاق نہیں ہے کہ ہم اُن کے شعر کے پیچھے ہی پڑ جائیں۔ :)
یوں بھی شاعر لوگ کافی حساس ہوتے ہیں۔ :)
اکمل زیدی — نومبر 2، 2016 11:33 صبح
:)
حاسدین کو براہِ راست مخاطب کرنے کا لطف جاتا رہے گا۔ :)
ہماری طرف سے اتنا ہی۔۔۔!
کہ شاعر صاحب کافی سنجیدہ واقع ہوئے ہیں اور اُن سے ہمارا اتنا ہنسی مذاق نہیں ہے کہ ہم اُن کے شعر کے پیچھے ہی پڑ جائیں۔ :)
یوں بھی شاعر لوگ کافی حساس ہوتے ہیں۔ :)
:thumbsup2:
نوید ناظم — نومبر 2، 2016 2:39 شام
جناب اکمل زیدی
جناب محمد احمد
آپ کے تبصرے کافی دلچسپ رہے۔۔۔ آپ دونوں صاحبان کا بہت شکریہ!!
:disdain:
محمداحمد — نومبر 3، 2016 5:24 صبح
جناب اکمل زیدی
جناب محمد احمد
آپ کے تبصرے کافی دلچسپ رہے۔۔۔ آپ دونوں صاحبان کا بہت شکریہ!!
:disdain:

مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ آپ نے کسی اور محمد احمد صاحب کو مخاطب کر لیا ہے۔ :)
اکمل زیدی — نومبر 3، 2016 5:42 صبح
مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ آپ نے کسی اور محمد احمد صاحب کو مخاطب کر لیا ہے۔ :)
اس سے بھی زیادہ دلچسپ بات یہ ہوئ کے جنھیں مخاطب کیا گیا تھا وہ سمجھ گئے ہیں :rolleyes:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%B4%D8%B9%D8%B1%DB%94-%D9%81%D8%A7%D8%B9%D9%84%D8%A7%D8%AA%D9%86-%D9%85%D9%81%D8%A7%D8%B9%D9%84%D9%86-%D9%81%D8%B9%D9%84%D9%86.92803/