عینی خیال — دسمبر 12، 2012 10:31 صبح
وہ تھا دن رات میرے ساتھ بیتانے والا
جسکے بن اب میری صبحیں میری شامیں گزریں۔
الف عین — دسمبر 12، 2012 1:06 شام
درست ہے عینی۔ بس ’بِتانے‘ درست املا ہے۔
شاہد شاہنواز — دسمبر 12، 2012 2:55 شام
یہاں سوال ہے کہ اگر اس شعر پر غزل لکھنے کا خیال، عینی خیال کو آجائے تو اس خیال کو کس طرح معنی پہنائے جائیں گے؟ قافیہ اور ردیف کیا ہوسکتا ہے؟
محمد بلال اعظم — دسمبر 13، 2012 10:19 صبح
یہاں سوال ہے کہ اگر اس شعر پر غزل لکھنے کا خیال، عینی خیال کو آجائے تو اس خیال کو کس طرح معنی پہنائے جائیں گے؟ قافیہ اور ردیف کیا ہوسکتا ہے؟
شاید غیر مردف غزل ہی ہو پھر تو۔ "شامیں" کا قافیہ مجھے تو بہت تنگ لگ رہا ہے۔