ایک غزل ایک سوال،'' وقت کو دھکیلنا ہے''

محمد اظہر نذیر — فروری 11، 2014 4:07 شام

وقت کو دھکیلنا ہے
بن پڑے تو کھیلنا ہے
زیست کی مصیبتوں کو
حوصلے سے جھیلنا ہے
آدمی ہوں عام سا میں
کولھو میں پیلنا ہے
میں سُکڑتا جا رہا ہوں
سوچ کیسے بیلنا ہے
ساقیا قریب بیٹھ
تُجھ کو پھر اُنڈیلنا ہے
محمد اظہر نذیر — فروری 11، 2014 4:09 شام
سوال : کولھو کیا
کو ۔۔ ل ۔۔۔ھو
باندھا جائے گا
یا
کو۔۔۔لھو
فاعلن یا فعلن
الف عین — فروری 12، 2014 11:04 صبح
آج کل کیا کیا ردیفیں اور زمینیں نکال رہے ہو میاں!!
کولہو فعلن ہی درست ہے۔ یہاں تمہارا استعمال درست نہیں۔
اس کے علاوہ کوئی فنی غلطی تو نہیں، لیکن کوئی خاص خوبی بھی نہیں، سوائے کرتب بازی کے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%B3%D9%88%D8%A7%D9%84%D8%8C-%D9%88%D9%82%D8%AA-%DA%A9%D9%88-%D8%AF%DA%BE%DA%A9%DB%8C%D9%84%D9%86%D8%A7-%DB%81%DB%92.72035/