ایک غزل قربانی کی عید پر

محمد خلیل الرحمٰن — اکتوبر 6، 2013 9:23 صبح
ایک غزل قربانی کی عید پر
محمد خلیل الرحمٰن
بچھڑا نہیں ہوتا ہے ،یا بکرا نہیں ہوتا
قربان ترے نام پہ کیا کیا نہیں ہوتا
سالم کبھی بکرا، کبھی رانیں، کبھی دستی
اس ڈیپ فریزر میں رکھا کیا نہیں ہوتا
دو لاکھ کا بکرا ہے تو دس لاکھ کی گائے
کِس عید پہ اب ایسا تماشا نہیں ہوتا
اِس عید پہ کھال اپنی مدرسے کو ہی دیں گے
بے کھال مگر ہم سے گزارا نہیں ہوتا
مہنگائی کے ہاتھوں ہیں پریشان کچھ ایسے
قربانی کا اِس بار تو یارا نہیں ہوتا​
مزمل شیخ بسمل — اکتوبر 6، 2013 10:21 صبح
بہت عمدہ جناب۔ واہ واہ۔ بہت نفیس کلام۔ بہت سی داد۔ :)
محمد اظہر نذیر — اکتوبر 6، 2013 10:48 صبح
اِس عید پہ کھال اپنی مدرسے کو ہی دیں گے
بے کھال مگر ہم سے گزارا نہیں ہوتا
محمد اسامہ سَرسَری — اکتوبر 6، 2013 12:03 شام
واہ بہت خوب جناب زبردست غزل کہی ہے مزہ آگیا پڑھ کر۔ ڈھیروں داد۔۔۔۔۔۔۔
پرویزبزدار — اکتوبر 6، 2013 12:18 شام
اِس عید پہ کھال اپنی مدرسے کو ہی دیں گے
بے کھال مگر ہم سے گزارا نہیں ہوتا
واہ بہت خوب۔
ماہی احمد — اکتوبر 6، 2013 12:22 شام
زبردست :)
عمر سیف — اکتوبر 6، 2013 1:02 شام
زبردست ۔۔ :)
بھلکڑ — اکتوبر 6، 2013 2:06 شام
محمد خلیل الرحمٰن بھائی زبردست ہے ۔۔۔۔۔
میٹھے میٹھے لفظوں میں بڑے تُرش سے نقطے بیان کردیئے ہیں آپ نے!!!!
عمدہ!!! لاجواب!!!
الف عین — اکتوبر 7، 2013 3:50 صبح
بہت خوب، اصلاح کی کیا ضرورت ہے؟
محمد اسامہ سَرسَری — اکتوبر 7، 2013 6:37 شام
ایک غزل قربانی کی عید پر
محمد خلیل الرحمٰن
بچھڑا نہیں ہوتا ہے ،یا بکرا نہیں ہوتا
قربان ترے نام پہ کیا کیا نہیں ہوتا
سالم کبھی بکرا، کبھی رانیں، کبھی دستی
اس ڈیپ فریزر میں رکھا کیا نہیں ہوتا
دو لاکھ کا بکرا ہے تو دس لاکھ کی گائے
کِس عید پہ اب ایسا تماشا نہیں ہوتا
اِس عید پہ کھال اپنی مدرسے کو ہی دیں گے
بے کھال مگر ہم سے گزارا نہیں ہوتا
مہنگائی کے ہاتھوں ہیں پریشان کچھ ایسے
قربانی کا اِس بار تو یارا نہیں ہوتا​
بہت خوب جناب!
کیا خوب ارشادات ہیں۔۔۔
بہت سی داد۔۔۔
”مدرسے“ فعولن ہے یا فاعلن؟
شمشاد — اکتوبر 18، 2013 4:12 شام
بہت خوب خلیل بھائی۔ بہت داد قبول فرمائیں۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D9%82%D8%B1%D8%A8%D8%A7%D9%86%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%D8%B9%DB%8C%D8%AF-%D9%BE%D8%B1.68265/