ایک قطع مجھے تعمیر کرنا ہوگا تم کو

فیضان قیصر — مارچ 29، 2017 12:06 شام

محبت کرنے کی صورت میں مجھ سے
اذیت سے گزرنا ہوگا تم کو
میں دیوارِ شکستہ ہوں سمجھ لو
مجھے تعمیر کرنا ہوگا تم کو
فیضان قیصر — مارچ 29، 2017 12:07 شام
الف عین
دیگر احباب
La Alma — مارچ 29، 2017 4:39 شام
محبت کرنے کی صورت میں مجھ سے
اذیت سے گزرنا ہوگا تم کو
میں دیوارِ شکستہ ہوں سمجھ لو
مجھے تعمیر کرنا ہوگا تم کو
وہ کیا کنسٹرکشن کمپنی میں جاب کرتی ہے ؟
فیضان قیصر — مارچ 30، 2017 4:17 صبح
وہ کیا کنسٹرکشن کمپنی میں جاب کرتی ہے ؟
"نہیں عالمہ“ ہیں :)
الف عین — مارچ 30، 2017 11:54 صبح
ٹھیک ہے۔ پہلا مصرع مزید رواں بنایا جا سکتا ہے۔
فیضان قیصر — مارچ 30، 2017 2:11 شام
ٹھیک ہے۔ پہلا مصرع مزید رواں بنایا جا سکتا ہے۔

شکریہ سر
فیضان قیصر — مارچ 30، 2017 2:26 شام
اگر مجھ سے محبت کرنی ہے تو
الف عین
La Alma — مارچ 30، 2017 4:36 شام
اوہ! آپ کا اشارہ تعمیر ِ کردار کی طرف تھا میں کچھ اور سمجھی تھی. عالمہ ہیں یہ تو اور اچھی بات ہے . :)
فیضان قیصر — مارچ 30، 2017 5:01 شام
اوہ! آپ کا اشارہ تعمیر ِ کردار کی طرف تھا میں کچھ اور سمجھی تھی. عالمہ ہیں یہ تو اور اچھی بات ہے . :)
میرا اشارہ کس طرف تھا یہ آپ ٹھیک سمجھ گئ ہیں۔ :)
الف عین — مارچ 31، 2017 10:28 صبح
اصل میں ’کرنے‘ کی ’ے‘ کا اسقاط یہاں برا لگ رہا ہے۔ متبادل مصرع میں بھی یہی صورت ہے۔
اگر کرنی ہو تم کو مجھ سے الفت
کیسا رہے گا؟

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%82%D8%B7%D8%B9-%D9%85%D8%AC%DA%BE%DB%92-%D8%AA%D8%B9%D9%85%DB%8C%D8%B1-%DA%A9%D8%B1%D9%86%D8%A7-%DB%81%D9%88%DA%AF%D8%A7-%D8%AA%D9%85-%DA%A9%D9%88.95532/